LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ عراق کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور chile-festival-tragedy-car-plows-into-crowd-fatalities-injuries چلی: فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے گاڑی لوگوں پر چڑھا دی، 6 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 7 زخمی کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش وزیراعظم کا 13 جولائی 1931ء کے 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں عباس عراقچی سے نمائندہ اقوام متحدہ کی ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو پاکستان کی میزبانی میں 2 روزہ او آئی سی خواتین وزارتی کانفرنس کا پہلا روز او آئی سی نے بحری جہازوں پر ایرانی حملوں کو عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا پاک سعودیہ تعلقات امتِ مسلمہ کی قوت کا سرچشمہ ہیں: مولانا فضل الرحمان ایران نے آبنائے ہرمز کو ایٹم بموں سے زیادہ ضروری قرار دے دیا سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ کے انتقال پر آج پاکستان میں بھی یومِ سوگ کا اعلان پاکستان کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہارِ تشویش، تحمل اور سفارت کاری پر زور ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو ’بیمار ذہنیت‘ کا حامل قرار دے دیا

عراق کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور

Web Desk

13 July 2026

عراق نے خطے میں تیزی سے بڑھتی ہوئی سیاسی و عسکری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں اور حالات کو مزید خراب ہونے سے بچائیں۔

عراقی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بغداد کو بین الاقوامی تجارتی راستوں اور خصوصاً سمندری سلامتی کو لاحق حالیہ خطرات پر شدید تشویش ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ خطے میں کسی بھی ایسے اقدام یا مہم جوئی سے ہر صورت گریز کیا جانا چاہیے جو کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بنے یا بین الاقوامی بحری جہاز رانی کی سلامتی، آزادانہ نقل و حرکت اور تحفظ کو خطرے میں ڈالے۔

عراقی وزارتِ خارجہ نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ بغداد حکومت مشرقِ وسطیٰ اور اس سے متصل خطوں میں کشیدگی کو کم کرنے، بحرانوں کے حل اور پُرامن ماحول قائم کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی تمام سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور خود بھی اس حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔