ایران نے آبنائے ہرمز کو ایٹم بموں سے زیادہ ضروری قرار دے دیا
Web Desk
12 July 2026
ایرانی سپریم لیڈر کے عسکری مشیر اور پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے سابق سربراہ محسن رضائی نے امریکہ اور اسرائیل کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹریٹجک آبی گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ درجنوں ایٹم بموں سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے اور ایران اس کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔
ایک اہم باضابطہ بیان میں محسن رضائی نے امریکہ اور اسرائیل کی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن خطے میں رہنماؤں کے قتل کے کلچر کو فروغ دے گا، تو دنیا میں کسی بھی ملک کی سلامتی کی کوئی ضمانت نہیں رہے گی۔ انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسلامی جمہوریہ ایران کی ‘ریڈ لائنز’ (سرخ لکیروں) کو عبور کیا ہے، اور ان دونوں رہنماؤں کو اپنے ان اقدامات کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مشیرِ سپریم لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کی جانب سے اتنی مجرمانہ کارروائیوں کے بعد اب امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی دوستی یا مفاہمت کی بات کرنا بالکل بے معنی ہو چکا ہے۔ انہوں نے ایرانی قوم پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق اور قومی وقار کا بھرپور دفاع کرے۔ محسن رضائی نے آبنائے ہرمز کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے ایک طاقتور “اسٹریٹجک ہتھیار” قرار دیا جو دشمن کو جارحیت سے باز رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، اور ایران ہر قیمت پر اس اہم بحری راستے کی حفاظت کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
13 July 2026
عراق کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور
13 July 2026
chile-festival-tragedy-car-plows-into-crowd-fatalities-injuries
13 July 2026
چلی: فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے گاڑی لوگوں پر چڑھا دی، 6 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 7 زخمی
13 July 2026
سرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، 9 سالہ بچی سمیت مزید 6 فلسطینی شہید
13 July 2026
کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش
13 July 2026
وزیراعظم کا 13 جولائی 1931ء کے 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش
13 July 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں
13 July 2026