LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ عراق کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور chile-festival-tragedy-car-plows-into-crowd-fatalities-injuries چلی: فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے گاڑی لوگوں پر چڑھا دی، 6 افراد جاں بحق، بچوں سمیت 7 زخمی کیتھولک مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش وزیراعظم کا 13 جولائی 1931ء کے 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم شہدائے کشمیر منا رہے ہیں عباس عراقچی سے نمائندہ اقوام متحدہ کی ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو پاکستان کی میزبانی میں 2 روزہ او آئی سی خواتین وزارتی کانفرنس کا پہلا روز او آئی سی نے بحری جہازوں پر ایرانی حملوں کو عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا پاک سعودیہ تعلقات امتِ مسلمہ کی قوت کا سرچشمہ ہیں: مولانا فضل الرحمان ایران نے آبنائے ہرمز کو ایٹم بموں سے زیادہ ضروری قرار دے دیا سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ کے انتقال پر آج پاکستان میں بھی یومِ سوگ کا اعلان پاکستان کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر اظہارِ تشویش، تحمل اور سفارت کاری پر زور ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو ’بیمار ذہنیت‘ کا حامل قرار دے دیا

افغان طالبان رجیم میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں،عالمی سطح پر آوازیں اٹھنے لگیں

Web Desk

12 July 2026

اقوام متحدہ میں آئرلینڈ کے مستقل مندوب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، آئرش وزیرِ انصاف جم اوکالاگھن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اہم اجلاس میں تنازعات کے دوران جنسی تشدد کے خلاف آئرلینڈ کا اصولی مؤقف پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے طالبان رجیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

آئرش وزیرِ انصاف نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ قابض طالبان رجیم میں افغان عوام، بالخصوص خواتین کو تعلیم، صحت اور روزگار جیسے بنیادی ترین حقوق سے مستقل محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے افغان طالبان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے واضح کیا کہ طالبان رجیم خواتین کی آزادیاں سلب کرنے کے لیے بدستور ‘صنفی تشدد’ کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

دوسری جانب، آسٹریلوی صحافی آنہ کورین نے بھی طالبان انتظامیہ کے خواتین مخالف اقدامات کو شدید امتیازی قرار دیتے ہوئے اسے “خواتین کے خلاف جنگ” کا نام دیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی مندوبین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے تحت انسانی حقوق کی یہ سنگین پامالیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ افغان عوام، بالخصوص خواتین اس وقت بدترین جبر اور مظالم کا شکار ہیں۔