بنگلادیش میں طوفانی بارشوں کے باعث 44 افراد ہلاک،متعدد لاپتہ
Web Desk
12 July 2026
بنگلہ دیش میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید مون سون بارشوں، تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں مختلف حادثات میں کم از کم 44 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے متعدد سڑکیں اور پل تباہ ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں مکانات زیرِ آب آنے سے امدادی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے تقریباً 2 لاکھ 68 ہزار خاندان براہِ راست متاثر ہوئے ہیں، جنہیں فوج اور بحریہ کی مدد سے کشتیوں کے ذریعے خوراک، پینے کا صاف پانی اور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ کاکس بازار میں قائم روہنگیا پناہ گزین کیمپوں میں بھی مٹی کے تودے گرنے سے متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں اور مزید لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیشِ نظر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بنگلہ دیشی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بنگلہ دیشی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جماعت اسلامی کا آزاد کشمیر میں قیام امن کیلئے گرینڈ جرگہ تشکیل دینے کا فیصلہ
12 July 2026
قطر نے سمندری سرگرمیاں غیر معینہ مدت تک معطل کر دیں، ایرانی حملوں کی شدید مذمت
12 July 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات
12 July 2026
قطر میں سوگ کی فضا، سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی انتقال کر گئے
12 July 2026
امریکی حملوں کے ردعمل میں ایران کے خلیجی ممالک پر جوابی میزائل حملے، آبنائے ہرمز تاحکم ثانی بند
12 July 2026
ڈیرہ غازی خان: قبائلی علاقے میں 11 سالہ لڑکی مبینہ طور پر فروخت کر دی گئی
12 July 2026
امریکا میں تارکین وطن کے ’ورک پرمٹ‘ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی
12 July 2026
امریکی اہلکار عمان میں ایرانی حکام سے ذاتی حیثیت میں بات چیت میں شریک نہیں ہوں گے: روسی میڈیا
12 July 2026