LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی حملوں کے ردعمل میں ایران کے خلیجی ممالک پر جوابی میزائل حملے، آبنائے ہرمز تاحکم ثانی بند ڈیرہ غازی خان: قبائلی علاقے میں 11 سالہ لڑکی مبینہ طور پر فروخت کر دی گئی امریکا میں تارکین وطن کے ’ورک پرمٹ‘ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی امریکی اہلکار عمان میں ایرانی حکام سے ذاتی حیثیت میں بات چیت میں شریک نہیں ہوں گے: روسی میڈیا امریکی صدر کی نائب صدر اور وزیرخارجہ کو عمان میں مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کردی: خبرایجنسی ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں امریکا نے ڈیل کے تحت کیےگئے وعدے پورے نہ کیے تو مفاہمتی یادداشت پر عمل ترک کردیں گے: ایران چین میں سمندری طوفان باوی کا دوسرا وار، لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور، پروازیں اور ٹرینیں معطل امریکی افواج نے حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا، ایران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں بلوچستان میں تاریخی انتظامی اصلاحات، 4 نئے ڈویژن اور 5 نئے اضلاع قائم جوہری ہتھیار ختم کرنے ہیں تو آغاز امریکا اور اس کے اتحادیوں سے کریں؛ شمالی کوریا نائب وزیراعظم کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، امریکا-ایران کشیدگی میں اضافے پر اظہارتشویش وینزویلا زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 333 ہوگئی؛ 17 ہزار افراد بے گھر یورپ کی آبنائے ہرمز پر جہازوں سے ’رضاکارانہ‘ نیویگیشن فیس لینے کی تجویز

یورپ کی آبنائے ہرمز پر جہازوں سے ’رضاکارانہ‘ نیویگیشن فیس لینے کی تجویز

Web Desk

12 July 2026

آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عالمی جہاز رانی کو درپیش خطرات کے پیش نظر یورپی اور خلیجی ممالک ایک نئے انتظامی ماڈل پر غور کر رہے ہیں۔ برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق، آبنائے ملاکا کی طرز پر آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے لازمی ٹول ٹیکس کے بجائے رضاکارانہ بنیادوں پر نیویگیشن فیس وصول کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ برطانیہ کے نائب وزیراعظم ڈیوڈ لیمی نے خبردار کیا ہے کہ لازمی ٹول ٹیکس کے عالمی تجارت اور توانائی کی منڈی پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق عمان نے اس سلسلے میں ایک قانونی فریم ورک تیار کیا ہے، جبکہ قطر نے واضح کیا ہے کہ ایران کو اس آبی گزرگاہ پر یکطرفہ اختیار نہیں دیا جا سکتا۔ دوسری جانب، لندن میں بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن کے اجلاس میں ایران کے خلاف پیش کی گئی قرارداد کی روس اور چین نے مخالفت کی ہے۔ اسی دوران، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ عارضی جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے سخت دھمکی دی ہے کہ کسی بھی حملے کی صورت میں امریکا ایک ہزار میزائل استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔ جواب میں ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پہلے تحریری بیان میں سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا ہے۔