ترکیہ اور مصر نے ہم جنس پرست سیاحوں کے جہاز کو داخل ہونے سے روکدیا
Web Desk
12 July 2026
یونان سے اٹلی تک خصوصی سیاحتی سفر پر نکلے ہوئے امریکی ہم جنس پرست (LGBTQ) سیاحوں کے ایک لگژری بحری جہاز کو ترکیہ اور مصر نے اپنی بندرگاہوں اور سمندری حدود میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، امریکی کمپنی ‘اٹلانٹس ایونٹس’ کے چارٹرڈ کروز شپ “اسکارلٹ لیڈی” پر تقریباً 1,900 مسافر سوار تھے، جن میں اکثریت امریکی، برطانوی، کینیڈین اور آسٹریلوی شہریوں کی تھی۔ جہاز کمپنی کے صدر کے مطابق، تمام ضروری اجازت نامے موجود ہونے کے باوجود پہلے ترکیہ نے دو بندرگاہوں پر لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی، اور جب متبادل کے طور پر مصر کا رخ کیا گیا تو انہوں نے بھی آخری لمحے پر داخلے پر پابندی لگا دی۔ ترک حکام نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ جہاز پر موجود گروپ کا طرزِ عمل ترک معاشرے کی اخلاقی اور سماجی اقدار کے منافی ہے، اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔ مصر نے باضابطہ بیان جاری نہیں کیا لیکن وہاں بھی ایسے گروپس کے خلاف سخت اخلاقی قوانین موجود ہیں۔ اس اچانک فیصلے کے باعث مسافروں کے اہرامِ مصر سمیت تمام تاریخی دورے منسوخ کر کے جہاز کا رخ یونان کے جزیرے کریٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میں تارکین وطن کے ’ورک پرمٹ‘ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی
12 July 2026
امریکی اہلکار عمان میں ایرانی حکام سے ذاتی حیثیت میں بات چیت میں شریک نہیں ہوں گے: روسی میڈیا
12 July 2026
امریکی صدر کی نائب صدر اور وزیرخارجہ کو عمان میں مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت
12 July 2026
ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کردی: خبرایجنسی
12 July 2026
ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں
12 July 2026
امریکا نے ڈیل کے تحت کیےگئے وعدے پورے نہ کیے تو مفاہمتی یادداشت پر عمل ترک کردیں گے: ایران
12 July 2026
چین میں سمندری طوفان باوی کا دوسرا وار، لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور، پروازیں اور ٹرینیں معطل
12 July 2026
امریکی افواج نے حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا، ایران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں
12 July 2026