LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

اسرائیل لبنان جنگ بندی پر عمل درآمد کیلئے امریکی فوجی وفد بیروت پہنچ گیا

Web Desk

11 July 2026

امریکا نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی کے خاتمے کے لیے طے پانے والے فریم ورک معاہدے پر عمل درآمد میں تعاون کے لیے اپنا ایک اہم فوجی وفد لبنان بھیج دیا ہے۔ ’فنانشل ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے دو سینئر حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اپنے اعلیٰ اہلکار بیروت روانہ کیے ہیں۔ یہ وفد اگلے ہفتے روم میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے تکنیکی مذاکرات سے قبل پہنچا ہے، جہاں 26 جون کو امریکا کی سرپرستی میں طے پانے والے فریم ورک معاہدے پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جس کے تحت اسرائیلی افواج مرحلہ وار لبنانی علاقے سے انخلا کریں گی۔

دوسری جانب، ترکی کی خبر رساں ایجنسی ’انادولو‘ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ سینٹ کام اس وقت لبنان اور اسرائیل دونوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان طے پانے والا یہ تاریخی معاہدہ اب باقاعدہ عمل درآمد کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جبکہ پہلے پائلٹ زون، جہاں سے اسرائیلی افواج کے مرحلہ وار انخلا کی توقع ہے، کا آغاز آئندہ چند روز کے اندر ہونے کا قوی امکان ہے۔