LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان، جنگ بندی ختم ہونے کا دعویٰ آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کشیدہ؛ حکومت نے وفاق سے رینجرز اور ایف سی اہلکار مانگ لیے ’جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی‘، نیتن یاہو کی ایران کو سخت وارننگ عوامی مسائل نظرانداز، حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان، جنگ بندی ختم ہونے کا دعویٰ غیر ملکی ملازمین کے لیے استعمال ہونے والے ویزا سسٹم میں وسیع پیمانے پر دھوکہ دہی بے نقاب نجکاری کمیشن بورڈ کا اہم فیصلہ: اسلام آباد ایئرپورٹ نجی شعبے کے حوالے کرنے کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزری معاہدے کی منظوری اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کی کڑی تنقید؛ “ہزاروں کا قتل کرنے والے حقِ حکمرانی کھو چکے یوکرینی حملوں سے ایک ہفتے میں 38 روسی شہری ہلاک ہوئے: ماریہ زخارووا سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا: سربراہ پاسداران انقلاب گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیحات ہے: وزیراعظم وزیراعظم سے اقوام متحدہ کی سیکرٹری شپ کے امیدواروں کی ملاقاتیں، عالمی امن کے عزم کا اعادہ جدید جوڈیشل ٹاور منصوبے کا آغاز، چیف جسٹس عالیہ نیلم کل سنگِ بنیاد رکھیں گی وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور مسماری کے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لئے سینیٹ آبی وسائل کمیٹی؛ 508 ارب کا نیلم جہلم منصوبہ ٹنل فالٹ کے باعث بند، 2028ء میں دوبارہ فعال کرنے کا ہدف،

عوامی مسائل نظرانداز، حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

Web Desk

10 July 2026

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر عوامی مسائل کو مکمل طور پر نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے جنگی حالات اور عالمی مارکیٹ کا جھوٹا جواز بنا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کیا ہے، جبکہ عوام پہلے ہی مہنگائی، بجلی اور گیس کے بھاری بلوں سے شدید پریشان ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے دعویٰ کیا کہ حکومت پٹرول پر بھاری لیوی کی مد میں اربوں روپے وصول کرنے کے باوجود توانائی کے شعبے اور ریفائنریز میں کوئی بہتری نہیں لا سکی اور غریب متوسط طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے آئی پی پیز (IPPs) کے معاہدوں اور تعلیمی نظام میں ناکامی کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں لاکھوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کارکنوں اور نوجوانوں کو متحرک ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جلد چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج شروع کیا جائے گا تاکہ عوامی طاقت سے حکومت کو پالیسیاں بدلنے پر مجبور کیا جا سکے