افغانستان سے ملکر دہشتگرد حملہ آور ہوتے ہیں، خاتمے تک جنگ جاری رہے گی: شہباز شریف
Web Desk
9 July 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واشگاف الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور آخری فسادی کی سرکوبی تک جنگ جاری رہے گی۔ کوئٹہ میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ دہشت گرد پاکستان میں حملوں کے لیے افغان سرزمین کا استعمال کر رہے ہیں جبکہ ہمارا مشرقی ہمسایہ ان شرپسندوں کو اسلحہ اور مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 4 دنوں میں دہشت گردی کے سنگین واقعات پیش آئے، تاہم سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 54 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ وزیراعظم نے فتنہ الخوارج اور خیبرپختونخوا میں سرگرم خارجی عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیاں دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہیں، مگر پوری قوم مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی موجودگی میں ہونے والے اس اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم نے وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
متعلقہ عنوانات
نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک
9 July 2026
مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے، جیل بھیجنا ہے تو بھیج دیں؛ راولپنڈی عدالت کے باہر علیمہ خان کی گفتگو
9 July 2026
صادق آباد احتجاج کیس: علیمہ خان کے صفائی کے گواہ کا بیان ریکارڈ
9 July 2026
اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کا قتل کیس، عاطف زمان کو 2 بار سزائے موت کا حکم
9 July 2026
بھارت سندھ طاس معاہدہ بحال کرے، پانی کو بطور ہتھیار بنانا قوانین کی خلاف ورزی ہے: اسحاق ڈار
9 July 2026
ظہران ممدانی کا ارجنٹینا و مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر ردِعمل
9 July 2026
ستھرا پنجاب پراجیکٹ: مالی بد عنوانی اور ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی متعدد شکایات
9 July 2026
لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانے بحال، ویزا سروسز کا آغاز
9 July 2026