LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پوتن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کا کچھ حصہ میڈیا کیلئے کھولا جاسکتا ہے، کریملن دبئی میں عالمی مائننگ شو اختتام پذیر، بین الاقوامی سرمایہ کاری اور نئی شراکت داریوں پر خصوصی توجہ عالمی پولیس سربراہی اجلاس اختتامی مرحلے میں داخل، اے آئی اور جدید پولیس ٹیکنالوجی مرکزِ نگاہ روس کے مفادات نظرانداز کرکے امن مذاکرات نہیں ہو سکتے، روسی وزارت خارجہ فلائی دبئی نے ریاض اور ابہا کیلئے پروازوں کی منسوخی میں 27 نومبر تک توسیع کر دی ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل ایران نے ’’ڈرٹی بم‘‘ سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں امریکا کا ایران پر واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ مکہ دفاعی معاہدے کو ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے نومبر میں اہم اجلاس ہوگا، ہاکان فیدان گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اہم اجلاس، اقتصادی سفارت کاری اور فعال خارجہ پالیسی کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا

Web Desk

9 July 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں ایک اہم اور اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کی آئندہ سفارتی حکمت عملی اور اہم عالمی روابط کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس اہم بیٹھک میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ سمیت وزارت کے دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پاکستان کے سیاسی و اقتصادی مفادات کے مؤثر فروغ اور بین الاقوامی سطح پر ملک کے وقار کو بڑھانے کے لیے مختلف امور پر غور کیا گیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر سخت زور دیا کہ بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں پاکستان کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے جامع تیاری اور تمام محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری ناگزیر ہے۔

 نائب وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان کی موجودہ فعال خارجہ پالیسی کا محور ‘اقتصادی سفارت کاری’ ہے، جس کا مقصد ملک میں بیرونی سرمایہ کاری لانا اور تجارتی روابط کو مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں اور دوست ممالک کے ساتھ تزویراتی (اسٹریٹجک) شراکت داری اور کثیرالجہتی تعاون کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام اور عالمی امن کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ “پاکستان عالمی سطح پر اپنا مثبت، تعمیری اور فعال سفارتی کردار بھرپور انداز میں جاری رکھے گا اور دنیا کے سامنے ملک کا اصل اور مضبوط موقف پیش کیا جائے گا۔”