محسن نقوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
Web Desk
9 July 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران مغربی ایشیا میں تنازعات کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستانی افواج کی لازوال خدمات پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مشکل چیلنجز کے باوجود پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ امن مشنز کی کامیابی کے لیے انہیں حقیقت پسندانہ مینڈیٹ اور درکار وسائل کی فراہمی انتہائی ضروری ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے طویل المدتی اور پائیدار تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستانی کاوشوں کو دل کھول کر سراہا۔
متعلقہ عنوانات
حکومتِ پنجاب اور امریکن قونصلیٹ لاہور کا کلچر کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
9 July 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اہم اجلاس، اقتصادی سفارت کاری اور فعال خارجہ پالیسی کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا
9 July 2026
ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے
9 July 2026
حکومت کا رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ
9 July 2026
محکمہ ایکسائز کا 25 ارب 43 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع
9 July 2026
آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی: باقر قالیباف
9 July 2026
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس معطل
9 July 2026
کچھ دیر پہلے ایران کی جانب معاہدے کیلئے رابطہ کیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
9 July 2026