وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی پر اظہار افسوس
Web Desk
9 July 2026
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وطنِ عزیز کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کے لیے جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو زبردست سلام پیش کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاک فوج اور پولیس کے بہادر جوانوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کار اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا اور ملک میں امن کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا کیونکہ پوری قوم اپنے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ عبدالعلیم خان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور حملوں میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ
9 July 2026
محکمہ ایکسائز کا 25 ارب 43 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع
9 July 2026
آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی: باقر قالیباف
9 July 2026
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس معطل
9 July 2026
محسن نقوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
9 July 2026
کچھ دیر پہلے ایران کی جانب معاہدے کیلئے رابطہ کیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
9 July 2026
امریکہ کا ایران میں 90 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، بحرین اور کویت میں سائرن بج گئے
9 July 2026
ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا: قالیباف
9 July 2026