LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک میں سیکیورٹی اداروں کے کردار کو واضح کیا جائے،: محمود خان اچکزئی چند لوگوں کی انا کی تسکین کے لیے صوبوں کو آگ میں دھکیلا جا رہا ہے، تمام جماعتیں بلوچستان کے معاملے پر اکٹھی بیٹھیں: اسد قیصر دہشت گردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر سب کو اکٹھا ہونا پڑے گا: بیرسٹر گوہر علی خان وفاقی وزیر احسن اقبال کی شکاگو میں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری و ٹیکنالوجی برادری سے ملاقات؛ پاکستان کی معاشی ترقی اور ‘اڑان پاکستان’ پروگرام میں فعال شراکت کی دعوت سیو بلوچستان آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری: جبری گمشدگیوں، سرحدی بندشوں اور وسائل پر قبضے کی شدید مذمت، طاقت کے بجائے سیاسی مذاکرات کا مطالبہ امریکا کو مدد دینے والے ملک کا ہر فوجی اڈہ نشانے پر ہوگا، ایران کی دھمکی امریکا کا بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 37 افراد پر فردجرم، 24 گرفتار چین نے امریکی کمپنی اینتھروپک کے اے آئی کوڈنگ ٹول کے استعمال کے بارے میں خبردار کردیا بلوچستان میں 4 روز کے دوران 54 دہشت گرد ہلاک، وطنِ عزیز کے دفاع میں 42 جوان شہید: ڈی جی آئی ایس پی آر ’’ایران کینسر ہے‘‘ ٹرمپ کا جنگ بندی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ سولر منصوبے پر وزیراعظم کا جائزہ اجلاس چائلڈ پورنوگرافی، زبردستی شادیوں اور جرگوں کےرپورٹ میں ہولناک انکشافات ایران، امریکا کشیدگی: قطر اور چین کی فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل خیبرپختونخوا اسمبلی کا نیا استحقاق قانون آزادیٔ صحافت پر حملہ ہے، اختیار ولی ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہو چکی، وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا: ٹرمپ

ملک میں سیکیورٹی اداروں کے کردار کو واضح کیا جائے،: محمود خان اچکزئی

Web Desk

8 July 2026

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور سینیئر سیاستدان محمود خان اچکزئی نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان اور ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک ملک میں سیکیورٹی اداروں اور افواج کے آئینی کردار کو واضح نہیں کیا جاتا، یہ سنگین مسئلہ حل نہیں ہو سکتا اور نہ ہی حالات میں کوئی بہتری آئے گی۔

محمود خان اچکزئی نے سیکیورٹی اور انٹیلیجنس اداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ “دنیا بھر میں جاسوسی ادارے ہوتے ہیں اور وہ اپنی ریاستوں کے آنکھ اور کان کا کام کرتے ہیں۔ ہمارے ادارے اتنے کمزور نہیں ہیں کہ انہیں یہ معلوم نہ ہو سکے کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے اور کون کیا کر رہا ہے۔” انہوں نے سخت سوال اٹھایا کہ جو ادارے گندے پانی سے سوئی ڈھونڈ نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وہ باجوڑ سے لے کر خیبر اور کوئٹہ تک امن و امان قائم کرنے میں کیوں ناکام ہیں؟

تاریخی پس منظر کا ذکر کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پشتون اور بلوچ عوام مغل شہنشاہ اکبر اعظم کے دور سے اپنے حقوق اور دھرتی کے تحفظ کے لیے لڑتے آ رہے ہیں۔ انہوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج حالات اس نہج پر پہنچا دیے گئے ہیں کہ پشتونوں کی روایتی پگڑی اور داڑھی کو (پروفائلنگ کے ذریعے) دہشت گردی کی علامت بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔

 سربراہ پختونخوا میپ نے واضح کیا کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے انصافی سے ہی نفرتیں جنم لیتی ہیں اور جب انصاف کے راستے بند کر دیے جائیں تو بات آخر کار دہشت گردی تک جا پہنچتی ہے۔ انہوں نے مذہبی اور تاریخی حوالوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں لاکھوں بے گناہ لوگوں، انبیاء اور نیک اشخاص کو شہید کیا گیا، حتیٰ کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی تحریک بھی بنیادی طور پر فرعون کے جبر کے خلاف آزادی کی تحریک تھی۔

انہوں نے مقتدر حلقوں کے رویے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں المیہ یہ ہے کہ جائز مطالبات کے لیے پرامن احتجاج کرنے والوں سے بات تک کرنا گوارا نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ طاقت کا استعمال ترک کر کے عوام کو ان کے سیاسی اور آئینی حقوق دیے جائیں۔

متعلقہ عنوانات

چند لوگوں کی انا کی تسکین کے لیے صوبوں کو آگ میں دھکیلا جا رہا ہے، تمام جماعتیں بلوچستان کے معاملے پر اکٹھی بیٹھیں: اسد قیصر

8 July 2026

دہشت گردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر سب کو اکٹھا ہونا پڑے گا: بیرسٹر گوہر علی خان

8 July 2026

وفاقی وزیر احسن اقبال کی شکاگو میں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری و ٹیکنالوجی برادری سے ملاقات؛ پاکستان کی معاشی ترقی اور ‘اڑان پاکستان’ پروگرام میں فعال شراکت کی دعوت

8 July 2026

سیو بلوچستان آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری: جبری گمشدگیوں، سرحدی بندشوں اور وسائل پر قبضے کی شدید مذمت، طاقت کے بجائے سیاسی مذاکرات کا مطالبہ

8 July 2026

امریکا کو مدد دینے والے ملک کا ہر فوجی اڈہ نشانے پر ہوگا، ایران کی دھمکی

8 July 2026

امریکا کا بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 37 افراد پر فردجرم، 24 گرفتار

8 July 2026

طلال چودھری نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا مراعاتی بل مضحکہ خیز قرار دیدیا

8 July 2026

چین نے امریکی کمپنی اینتھروپک کے اے آئی کوڈنگ ٹول کے استعمال کے بارے میں خبردار کردیا

8 July 2026