LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک میں سیکیورٹی اداروں کے کردار کو واضح کیا جائے،: محمود خان اچکزئی چند لوگوں کی انا کی تسکین کے لیے صوبوں کو آگ میں دھکیلا جا رہا ہے، تمام جماعتیں بلوچستان کے معاملے پر اکٹھی بیٹھیں: اسد قیصر دہشت گردی کے خاتمے کے ایجنڈے پر سب کو اکٹھا ہونا پڑے گا: بیرسٹر گوہر علی خان وفاقی وزیر احسن اقبال کی شکاگو میں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری و ٹیکنالوجی برادری سے ملاقات؛ پاکستان کی معاشی ترقی اور ‘اڑان پاکستان’ پروگرام میں فعال شراکت کی دعوت سیو بلوچستان آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری: جبری گمشدگیوں، سرحدی بندشوں اور وسائل پر قبضے کی شدید مذمت، طاقت کے بجائے سیاسی مذاکرات کا مطالبہ امریکا کو مدد دینے والے ملک کا ہر فوجی اڈہ نشانے پر ہوگا، ایران کی دھمکی امریکا کا بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، 37 افراد پر فردجرم، 24 گرفتار چین نے امریکی کمپنی اینتھروپک کے اے آئی کوڈنگ ٹول کے استعمال کے بارے میں خبردار کردیا بلوچستان میں 4 روز کے دوران 54 دہشت گرد ہلاک، وطنِ عزیز کے دفاع میں 42 جوان شہید: ڈی جی آئی ایس پی آر ’’ایران کینسر ہے‘‘ ٹرمپ کا جنگ بندی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ سولر منصوبے پر وزیراعظم کا جائزہ اجلاس چائلڈ پورنوگرافی، زبردستی شادیوں اور جرگوں کےرپورٹ میں ہولناک انکشافات ایران، امریکا کشیدگی: قطر اور چین کی فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل خیبرپختونخوا اسمبلی کا نیا استحقاق قانون آزادیٔ صحافت پر حملہ ہے، اختیار ولی ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہو چکی، وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا: ٹرمپ

چند لوگوں کی انا کی تسکین کے لیے صوبوں کو آگ میں دھکیلا جا رہا ہے، تمام جماعتیں بلوچستان کے معاملے پر اکٹھی بیٹھیں: اسد قیصر

Web Desk

8 July 2026

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی موجودہ سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے تمام سیاسی قوتوں سے مخلصانہ اپیل کی ہے کہ وہ ملک کی بقا اور خاص طور پر بلوچستان کے سنگین مسئلے کے حل کے لیے ذاتی اختلافات بھلا کر ایک میز پر بیٹھیں۔

اسد قیصر نے وفاق اور مقتدر حلقوں کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “ہم سمجھتے ہیں کہ چند لوگوں کی اناؤں کی تسکین کے لیے صوبوں کو آگ میں دھکیلا جارہا ہے۔” انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے التجا کی کہ خدا کے لیے اس ملک پر رحم کریں اور بلوچستان کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے لیے سر جوڑ کر بیٹھیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی بلوچستان کے امن کے لیے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر بیٹھنے اور ہر مثبت عمل کا حصہ بننے کے لیے تیار ہے۔

سابق اسپیکر نے صوبے میں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ایک طاقتور اور بااختیار لوکل گورنمنٹ (بلدیاتی) سسٹم لایا جائے اور اس عوامی نظام کو اداروں کی مداخلت اور مخالفت سے مکمل پاک کیا جائے۔

صوبے کی معاشی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت سرحدی راستے (بارڈرز) بند پڑے ہیں جس کے باعث سرحد پار تجارت معطل ہے اور مقامی تاجروں و عوام کا بڑے پیمانے پر معاشی نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرحدی تجارت کو بحال کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

اسد قیصر نے امن و امان کے قیام کے حوالے سے مقامی سیکیورٹی اداروں کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی کے خاتمے اور سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پولیس فورس کو جدید ترین وسائل، فنڈز اور معاونت فراہم کی جائے تاکہ وہ صوبے میں امن کو برقرار رکھنے میں اپنا مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

متعلقہ عنوانات