شہباز گل پر انڈے پھینکنے کا کیس، 5 سال بعد لیگی کارکنوں پر فردِ جرم عائد
Web Desk
8 July 2026
لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل پر پیشی کے دوران سیاہی اور انڈے پھینکنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں واقعے کے تقریباً پانچ سال بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ سعد الرحمان نے مقدمے کی سماعت کی، جس میں عدالتی حکم پر نامزد مسلم لیگ (ن) کے کارکنان غلام عباس اور طارق جٹ سمیت دیگر ملزمان نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔ سماعت کے دوران ملزمان کو چارج شیٹ پڑھ کر سنائی گئی، تاہم انہوں نے صحتِ جرم سے انکار کیا، جس پر عدالت نے لیگی کارکنوں غلام عباس اور طارق جٹ پر باقاعدہ فرد جرم عائد کر دی۔ عدالت نے ملزمان کے انکار کے بعد استغاثہ کے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کیس کی کارروائی ملتوی کر دی ہے۔ یاد رہے کہ یہ مقدمہ اس وقت سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا تھا جب لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکے گئے تھے اور اس واقعے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
متعلقہ عنوانات
چائلڈ پورنوگرافی، زبردستی شادیوں اور جرگوں کےرپورٹ میں ہولناک انکشافات
8 July 2026
بشری بی بی کی بیٹی کی جیل انتظامیہ کیخلاف سیشن کورٹ میں درخواست دائر
8 July 2026
خیبرپختونخوا اسمبلی کا نیا استحقاق قانون آزادیٔ صحافت پر حملہ ہے، اختیار ولی
8 July 2026
ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہو چکی، وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، اب ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا: ٹرمپ
8 July 2026
رینجرز اہلکاروں کی شہادت کا کیس؛ مرکزی ملزم ہاشم عباسی کا ذہنی توازن درست قرار
8 July 2026
’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ فلیگشپ پراجیکٹ ہے، کوتائی برداشت نہیں کرونگی: مریم نواز
8 July 2026
مزارِ قائد مینجمنٹ بورڈ: پنجاب اور بلوچستان نے سالوں سے فنڈز نہیں دیے، پانی کے 162 ملین کے واجبات کا انکشاف
8 July 2026
الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی انٹرا پارٹی الیکشن کیس پر فیصلہ محفوظ
8 July 2026