کراچی: 6 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد، پڑوسی نے زیادتی کے بعد قتل کردیا
Web Desk
8 July 2026
کراچی کے علاقے نیپئیر میں ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں 6 سال کے معصوم بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جو مقتول کا پڑوسی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق، کمسن ولی کو پیر کی شام اس کے گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔ مقتول کی والدہ نے روتے ہوئے بتایا کہ بچے کی تشدد زدہ اور مسخ شدہ لاش کو بوری میں بند کر کے تین منزلہ عمارت سے نیچے پھینکا گیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے، اور حکام کا کہنا ہے کہ موت کی حتمی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا۔
اہلِ خانہ کے مطابق، وہ دو دن سے معصوم ولی کو تلاش کر رہے تھے۔ یہ لرزہ خیز واردات پڑوسی کے گھر میں ہی انجام دی گئی، اور جب وہ بچے کو ڈھونڈ رہے تھے تو ملزم نے انہیں اپنے گھر میں داخل نہیں ہونے دیا۔ مقتول کے والد نے بتایا کہ ملزم ان کے ساتھ مل کر بچے کو ڈھونڈنے کا ڈرامہ بھی کرتا رہا۔ مقتول کے والد، جو کہ ایک رکشہ ڈرائیور ہیں، نے غم سے نڈھال ہوتے ہوئے بتایا کہ ان کی چار بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا، اور ولی پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔
اہلِ علاقہ کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شک ہونے پر ملزم حمزہ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا فوری نوٹس لے کر ملزم کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ فلیگشپ پراجیکٹ ہے، کوتائی برداشت نہیں کرونگی: مریم نواز
8 July 2026
مزارِ قائد مینجمنٹ بورڈ: پنجاب اور بلوچستان نے سالوں سے فنڈز نہیں دیے، پانی کے 162 ملین کے واجبات کا انکشاف
8 July 2026
الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی انٹرا پارٹی الیکشن کیس پر فیصلہ محفوظ
8 July 2026
شہباز گل پر انڈے پھینکنے کا کیس، 5 سال بعد لیگی کارکنوں پر فردِ جرم عائد
8 July 2026
برہان مظفر وانی کی شہادت کو 10 سال بیت گئے
8 July 2026
بلوچستان کے ضلع لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
8 July 2026
کے ٹو ایئرویز طیارہ حادثہ: تلاش کے لیے بحری و فضائی آپریشن تیز، کراچی میں ایئرلائن کے دفاتر سیل
8 July 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات، انسداد منشیات اور پولیس ٹریننگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
8 July 2026