معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے 10 برس بیت گئے
Web Desk
8 July 2026
انسان دوست اور دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے اپنی زندگی وقف کر دینے والی پاکستان کی معروف اور مایہ ناز سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے 10 برس بیت گئے ہیں۔
عبدالستار ایدھی نے بلا رنگ و نسل اور بغیر کسی تفریق کے انسانیت کی خدمت میں اپنی پوری عمر گزار دی۔ ان کی سماجی خدمات کا لگایا گیا پودا آج “ایدھی فاؤنڈیشن” کے نام سے ایک تناور درخت بن چکا ہے، جو پورے پاکستان میں ریسکیو اور ایمرجنسی آپریشنز کرنے کے ساتھ ساتھ غریب، لاچار اور بے سہارا افراد کی رہائش اور کھانے پینے کا ملک گیر انتظام چلا رہا ہے۔
عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928ء کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے اور قیامِ پاکستان کے بعد 1947ء میں اپنے خاندان کے ہمراہ ہجرت کر کے کراچی میں آباد ہوئے۔ انہوں نے 1951ء میں انسانیت کی خدمت کا آغاز ایک چھوٹی سی ڈسپنسری سے کیا، اور بعد میں “ایدھی ٹرسٹ” کی بنیاد رکھی جو وقت کے ساتھ ساتھ دنیا کے بڑے فلاحی نیٹ ورکس میں شامل ہو گیا۔
دنیا کی سب سے بڑی رضاکارانہ ایمبولینس سروس چلانے کا عالمی اعزاز بھی عبدالستار ایدھی کو ہی حاصل ہے۔ دکھی انسانیت کے لیے ان کی عظیم خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے 1989ء میں انہیں اعلیٰ ترین سول اعزاز “نشانِ امتیاز” سے بھی نوازا۔
عظیم سماجی رہنما 8 جولائی 2016ء کو گردوں کے عارضے کے سبب 88 برس کی عمر میں اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئے تھے، جنہیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ کراچی کے ایدھی ولیج میں سپردِ خاک کیا گیا تھا۔ دنیا بھر میں انسانیت کے لیے ان کی لازوال خدمات کو ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
برہان مظفر وانی کی شہادت کو 10 سال بیت گئے
8 July 2026
بلوچستان کے ضلع لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
8 July 2026
کے ٹو ایئرویز طیارہ حادثہ: تلاش کے لیے بحری و فضائی آپریشن تیز، کراچی میں ایئرلائن کے دفاتر سیل
8 July 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات، انسداد منشیات اور پولیس ٹریننگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
8 July 2026
کراچی: 6 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد، پڑوسی نے زیادتی کے بعد قتل کردیا
8 July 2026
کوئٹہ: مانگی ڈیم دہشتگرد واقعہ، 11 پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا
8 July 2026
پاکستان کے لیے عالمی اعزاز: پاکستانی ماہرِ نفسیات ڈاکٹر عائشہ میاں بین الاقوامی تنظیم کی صدر منتخب
8 July 2026
دہشتگردی کیخلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی: سرفراز بگٹی
7 July 2026