LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حملوں میں ایران کے فضائی دفاعی اور میزائل نظام کو نشانہ بنایا گیا، امریکی حکام واشنگٹن نے ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی ختم کر کے مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران سعودی عرب نے بھی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کر دیا ائیل ٹینکروں پر حملہ: امریکا نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت انتہائی خطرناک قرار دیدی امریکا مذاکرات کو ناکامی کی طرف لے جائے گا: محسن رضائی امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت دینے والا لائسنس منسوخ کردیا ایران نے آبنائے ہرمز میں قطری جہاز پر حملے کے الزام کو مسترد کر دیا آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، برطانوی میری ٹائم ایجنسی ایران کے خلاف طاقتور حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ ایران میں قشم جزیرے، سیریک، بندر عباس میں دھماکے سنے گئے: ایرانی میڈیا ترکیہ سے پابندیاں ہٹانے جارہے ہیں، ہم دوستوں پر پابندیاں نہیں لگاتے: ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کپ 2027ء کیلئے ڈھاکا سمیت وینیوز زیر غور ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ لاپتا ہوگیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی۔ بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال

دہشتگردی کیخلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی: سرفراز بگٹی

Web Desk

7 July 2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی امن و امان کی صورتحال کے باوجود بغیر بلٹ پروف گاڑی کے زیارت پہنچ گئے، جہاں انہوں نے دہشتگردی کے خلاف حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

زیارت میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا کہ ملک و صوبے میں دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ اب ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور حکومت کسی بھی صورت عوام کو اکیلا یا تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا، “اگر کوئی بھی بلوچستانی مشکل میں ہوگا، تو میں خود اس کے پاس پہنچوں گا۔ حالات مشکل ضرور ہیں مگر حکومت اپنی ذمہ داریوں سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے غیور عوام اب دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑے ہو چکے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے بہادر جوانوں نے آخری سانس تک دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ان کے بچوں کی تعلیم، کفالت اور مستقبل کی تمام تر ذمہ داری حکومتِ بلوچستان خود اٹھائے گی۔