شگر کے دو نوجوانوں نے نانگا پربت سر کر کے قومی پرچم لہرا دیا
Web Desk
1 July 2026
گلگت بلتستان کے ضلع شگر سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان کوہ پیماؤں نے کوہِ ہمالیہ کے فلک بوس پہاڑ اور دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی ’نانگا پربت‘ کو کامیابی سے سر کر کے ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، شگر کے خوبصورت گاؤں ‘ارندو باشہ’ کے رہائشی دو نوجوان کوہ پیماؤں، محبوب علی اور عباس علی نے ’14 Peaks Expeditions’ کی تجربہ کار ٹیم کے ہمراہ مہم جوئی کا آغاز کیا اور تمام تر چیلنجز کو عبور کرتے ہوئے 8,126 میٹر بلند نانگا پربت کی چوٹی پر قدم رکھ دیا۔ دونوں کوہ پیماؤں نے چوٹی پر پہنچتے ہی فخر سے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا۔
واضح رہے کہ نانگا پربت کو اپنی انتہائی مشکل چڑھائی، سخت ترین موسم اور برفانی تودوں کے گرنے کے خطرات کے باعث دنیا بھر میں “قاتل پہاڑ” (Killer Mountain) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ کوہ پیمائی کی دنیا میں اس خطرناک چوٹی کو سر کرنا ایک غیر معمولی اور بہت بڑی تاریخی کامیابی تصور کیا جاتا ہے۔
اس شاندار کامیابی کی خبر پھیلتے ہی شگر، گلگت بلتستان اور ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مختلف سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں کی جانب سے محبوب علی اور عباس علی کی اس جرات مندانہ کامیابی کو زبردست الفاظ میں سراہا جا رہا ہے اور انہیں مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔ اہل علم اور علاقہ مکینوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ہیرو بحفاظت بیس کیمپ واپس پہنچیں گے، اور ان کا یہ کارنامہ گلگت بلتستان کے دیگر نوجوانوں کے لیے بھی ایک حوصلہ افزا مثال ثابت ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
40 سال بعد فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر میکسیکو میں جشن، دم گھٹنے سے 3 افراد جان سے گئے
1 July 2026
کراچی میں بارشیں 584 مخدوش رہائشی عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ
1 July 2026
سعودی کرکٹ فیڈریشن اور پی سی بی کے درمیان سٹریٹجک معاہدہ طے پا گیا
1 July 2026
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ کردیا
1 July 2026
سوئمنگ چیمپئن شپ: نوجوان تیراک زایان نے تین طلائی اور دو چاندی کے تمغے حاصل کر لیے
1 July 2026
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ
1 July 2026
کراچی میں شاہین فورس کا کامیاب آپریشن، مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک
1 July 2026
پاک چین دوستی نسلوں پر محیط، سی پیک سے تعاون مزید مضبوط ہوگا: چینی سفیر
1 July 2026