LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران عام ریاست بننے کا فیصلہ کرے تو ترقی کے بڑے مواقع مل سکتے ہیں: مارکو روبیو آئی اے ای اے کے انسپکٹرز ایران کی جوہری تنصیبات کا دورہ کریں گے، ٹرمپ امریکا سے آئندہ مذاکرات اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی نگرانی میں ہوں گے: کاظم غریب آبادی گوجرانوالہ دن دیہاڑے لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش اسلام آباد اتوار بازار میں آگ بھڑک اٹھی ایرانی صدر دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ وزیراعظم اور ایرانی صدر کی پریس کانفرنس، مشترکہ امن کوششوں کا اعادہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو ‘سی پی ایس پی’ کی جانب سے اعزازی فیلوشپ ڈگری سے نواز دیا گیا آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت خطے میں امن کی بڑی کامیابی ہے: وزیراعظم لبنان اور اسرائیل میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز، واشنگٹن میں مذاکرات کا پانچواں دور شروع اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس، اسپیکر قومی اسمبلی کے رویے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور، بجٹ مسترد پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، چار بلز کی منظوری پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ فیلڈمارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا

ایرانی صدر دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ

Web Desk

23 June 2026

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنا اہم اور کامیاب دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد واپس وطن روانہ ہو گئے ہیں۔ نور خان ایئربیس پر معزز مہمان کو رخصت کرنے کے لیے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اعلیٰ حکام موجود تھے، جنہوں نے ایرانی صدر کو الوداع کیا۔ اس موقع پر ایرانی صدر کو ان کے دورۂ پاکستان کی یادگار اور خوبصورت تصاویر پر مشتمل ایک خصوصی البم بھی پیش کیا گیا۔ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے پرتپاک استقبال، شاندار مہمان نوازی اور خصوصی محبت پر پاکستانی قوم اور حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ اور تہذیبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس دورے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔