پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، چار بلز کی منظوری
Web Desk
23 June 2026
پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا ایک اہم اجلاس چیئرمین طارق سبحانی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی میں منعقد ہوا، جس میں صوبے میں امن و امان کے قیام، سماجی برائیوں کے سدِباب اور سیکیورٹی نظام کو مزید سخت کرنے کے لیے چار انتہائی اہم اور کلیدی بلز متفقہ طور پر منظور کر لیے گئے۔ اجلاس میں محکمہ داخلہ اور محکمہ قانون کے اعلیٰ نمائندگان سمیت قائمہ کمیٹی کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس کے دوران اراکینِ کمیٹی نے تمام بلز کے قانونی، انتظامی اور عملی پہلوؤں کا باریک بینی سے تفصیلی جائزہ لیا، جس کے بعد درج ذیل چار اہم بلز کو اتفاقِ رائے سے منظور کیا گیا یہ بل عادی مجرموں کی سرگرمیوں کو روکنے اور معاشرے میں امن و سکون کو برباد کرنے والے عناصر کے خلاف سخت تادیبی کارروائیوں کے لیے قانونی راستے ہموار کرے گا۔ اس بل کا مقصد صوبے میں متشدد انتہا پسندی کے خاتمے، نظریاتی سطح پر بیداری پیدا کرنے اور متعلقہ سینٹر آف ایکسیلنس کی کارکردگی کو مزید فعال بنانا ہے۔ اس اہم ترمیمی بل کے ذریعے صوبائی سطح پر انسدادِ دہشت گردی کے قوانین کو مزید مؤثر اور وقت کے تقاضوں کے مطابق جدید بنایا گیا ہے۔اس بل کے تحت صوبے میں مختلف سوسائٹیز اور تنظیموں کی رجسٹریشن اور ان کی مانیٹرنگ کے نظام کو مزید شفاف اور سخت بنایا جائے گا۔
اس اہم اجلاس میں خالد محمود رانجھا، چوہدری اعجاز احمد، صفیہ سعید، سیدہ سمرین تاج، رانا عبدالمنان ساجد، آمنہ پروین اور شہباز علی کھوکھر سمیت متعدد صوبائی اراکینِ اسمبلی نے شرکت کی اور بلز کی تیاری و منظوری میں اپنا فعال کردار ادا کیا۔ قانون سازی کے ماہرین کے مطابق ان بلز کی منظوری سے پنجاب میں جرائم اور انتہا پسندی کے خلاف جاری مہم کو ایک مضبوط قانونی تحفظ حاصل ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات
19 November 2026
راولاکوٹ: مسلح حملے میں شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز کی نمازِ جنازہ ادا
19 November 2026
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ثانیہ عاشق کا آٹزم سکول گوجرانوالہ کا دورہ
19 November 2026
لاہور کو 2027 کیلئے ای سی او ٹورازم کیپیٹل کا اعزاز مل گیا
19 November 2026
میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے: شیخ رشید
19 November 2026
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک
19 November 2026
حوثی ملیشیا کا ریاض پر میزائل حملہ، سعودی اتحاد نے نقصان کی تصدیق کردی
19 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کا تجارت کے فروغ کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق
19 November 2026