سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
Web Desk
22 June 2026
امریکہ اور ایران کے مابین جاری حالیہ امن مذاکرات میں ہونے والی بڑی پیش رفت پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ (ایکس) پر ایک تفصیلی اور تزویراتی بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک (Bürgenstock) میں ہونے والے پہلی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے اجلاس کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس پورے عمل کے پسِ پردہ محرکات اور اہم شخصیات کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ ‘اسلام آباد مفاہمتی یادداشت’ کے فریم ورک کے تحت ہونے والے یہ مذاکرات انتہائی خوشگوار، مثبت اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوئے، جس میں دونوں ممالک نے 60 روز کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سیاسی نگرانی کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور مزید تکنیکی مذاکرات شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ شہباز شریف نے تعمیری روابط اور امن عمل کے لیے عزم ظاہر کرنے پر ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور ایران، دونوں کی اعلیٰ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے سفارتی عمل کو آگے بڑھانے پر تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خاص طور پر قطر کے کلیدی کردار کی تعریف کی جس نے مذاکرات کے لیے سازگار ماحول اور شرائط فراہم کیں، جبکہ کامیاب میزبانی اور سہولت کاری پر سوئس حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں سیکیورٹی اور عسکری قیادت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا
“میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، جن کی انتھک کاوشوں، لگن، عزم اور ثابت قدمی نے ان مذاکرات کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ ان کی کوششوں کے بغیر اس بڑی پیش رفت کا حصول ممکن نہ تھا۔” انہوں نے مابعد سفارت کاری پر نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ان کی پوری ٹیم کو دل کھول کر داد دی، جبکہ مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانے میں فعال کردار ادا کرنے پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی انتھک محنت کو بھی نمایاں طور پر سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے اصولی مؤقف کو دہراتے ہوئے اپنے پیغام کا اختتام اس عزم کے ساتھ کیا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امن، استحکام اور پائیدار حل کے لیے اپنا مخلصانہ، دیانتدارانہ اور تعمیری سفارتی کردار مستقل بنیادوں پر جاری رکھے گا۔
متعلقہ عنوانات
حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات
19 November 2026
راولاکوٹ: مسلح حملے میں شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز کی نمازِ جنازہ ادا
19 November 2026
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ثانیہ عاشق کا آٹزم سکول گوجرانوالہ کا دورہ
19 November 2026
لاہور کو 2027 کیلئے ای سی او ٹورازم کیپیٹل کا اعزاز مل گیا
19 November 2026
میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے: شیخ رشید
19 November 2026
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک
19 November 2026
حوثی ملیشیا کا ریاض پر میزائل حملہ، سعودی اتحاد نے نقصان کی تصدیق کردی
19 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کا تجارت کے فروغ کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق
19 November 2026