LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

وزیرخارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار قاہرہ روانہ

Web Desk

20 June 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وفاقی وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ایک اہم سفارتی دورے پر مصر کے دارالحکومت قاہرہ روانہ ہو گئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار قاہرہ میں منعقد ہونے والے ‘آر فور’ (R4) گروپ کے چوتھے وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر پر مشتمل اس چار ملکی گروپ کے اجلاس میں باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و بین الاقوامی امور اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اپنے اس دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر شریک ممالک کے اپنے ہم منصب وزرائے خارجہ سے الگ الگ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ علاوہ ازیں، سینیٹر اسحاق ڈار کی مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ایک اہم ملاقات شیڈول ہے، جس میں پاکستان اور مصر کے مابین دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی، خطے کی حالیہ پیش رفت اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ سمیت اہم تزویراتی امور پر بات چیت متوقع ہے۔