LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ڈرٹی بم حملے کی اطلاعات مسترد کر دیں اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی بچوں کے استحصال میں ملوث افراد کیلئے نیا ایکٹ لائیں گے: مریم نواز سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراقی ملیشیا کا تنازع حل کرانے عراق پہنچ گئے دبئی میں تین روزہ عالمی کانفرنس، فوڈ سیفٹی کیلئے جدید سائنسی اقدامات پر تبادلہ خیال نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار، حزب اختلاف کے متان کہانا سپیکر منتخب امریکی سینیٹ کمیٹی نے نئے امریکی جوہری بم بی 94 کا نام ظاہر کردیا

دہشت گردی بڑا ناسور ہے، مہنگائی کے مارے عوام کو مزید ریلیف دیا جائے,بیرسٹر گوہر

Web Desk

20 June 2026

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بنوں دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردی ایک بڑا ناسور ہے جسے جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد یقینی بنا کر ہر صورت امن بحال کرنا ہوگا، اور دہشت گرد جہاں کہیں بھی ہوں، انہیں ختم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ بیرسٹر گوہر نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہری پہلے ہی اس چکی میں پس چکے ہیں، اس لیے اب انہیں حقیقی ریلیف دینے کا وقت آ گیا ہے؛ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کر کے عوام کو سکھ کا سانس لینے دے۔

سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی ایک روایت ہے کہ سیاسی رہنما ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہیں، لیکن موجودہ وزیراعظم نے ہاتھ ملانے میں بہت زیادہ دیر کر دی ہے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ ملک میں سیاسی مسائل اور سیاسی تناؤ حد سے زیادہ بڑھ چکا ہے، جس کا فوری خاتمہ ناگزیر ہے۔ کشمیر کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہاں پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت کو دانشمندی کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور کسی بھی صورت طاقت کا استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔