غزہ سنگین انسانی بحران کا شکار، سلامتی کونسل فوری اقدامات اٹھائے: پاکستان
Web Desk
20 June 2026
نیویارک: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ بدستور سنگین انسانی بحران کا شکار ہے اور وہاں کے شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں نے عام شہریوں کی مصائب میں اضافہ کر دیا ہے، جہاں لاکھوں افراد بھوک کا شکار ہیں اور 10 لاکھ سے زائد بچے غذائی قلت، صحت اور تعلیم کی سہولیات سے محروم ہو چکے ہیں۔ پاکستانی سفیر نے زور دیا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 پر مکمل عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے مستقل جنگ بندی، بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور فلسطینیوں کے حقِ خودارادیت کے لیے وقت کے تعین کے ساتھ ایک سیاسی عمل کا آغاز کیا جائے۔ انہوں نے مغربی کنارے کی بگڑتی صورتحال، آبادکاروں کے تشدد اور غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی توسیع پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔
پاکستانی مندوب نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق امدادی سامان پر عائد تمام پابندیاں ختم کی جائیں اور رفح سمیت تمام سرحدی گزرگاہیں تجارتی و طبی انخلا کے لیے کھولی جائیں۔ انہوں نے غزہ کے برسوں پرانے محاصرے کو بین الاقوامی قانون اور چوتھے جنیوا کنونشن کی واضح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسانی امداد کو کبھی بھی بطور ہتھیار استعمال نہیں کیا جانا چاہئے اور محاصرہ فوری ختم ہونا چاہئے۔ عاصم افتخار نے عالمی برادری پر مالی وسائل کی کمی دور کرنے کے لیے زور دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی 2026ء کی ہنگامی اپیل کو اب تک صرف 12 فیصد فنڈز مل سکے ہیں، لہٰذا ‘غزہ تعمیرِ نو و ترقی فنڈ’ (GRAD) کے تحت 17 ارب ڈالر کے وعدوں کو فوری پورا کیا جائے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل 1967ء سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
متعلقہ عنوانات
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم
25 August 2026
رسائیِ مالیات اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس: ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ای فنانسنگ کا جائزہ
25 August 2026
عمران خان کی بہن کی درخواست مسترد: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی تاریخ بتا دی
25 August 2026
وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
25 August 2026
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ
25 August 2026
شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
25 August 2026
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
25 August 2026
محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
25 August 2026