اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ: لبنان میں اسرائیلی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش
Web Desk
19 June 2026
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعے کی شام ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر دستخط ہونے پر ایرانی قیادت، حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار نے مذاکرات کے اگلے مرحلے کے آغاز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ عمل خوش اسلوبی سے آگے بڑھے گا اور اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ جواب میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی تعمیری اور مسلسل سفارتی ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور لبنان میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے 30 ایرانی شہریوں کی وطن واپسی میں پاکستان کے تعاون پر نائب وزیراعظم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ان شہریوں میں برطانیہ کی جانب سے سمندر میں ریسکیو کیے گئے 8 ایرانی ماہی گیر اور امریکہ کی جانب سے حال ہی میں تحویل میں لیے گئے عملے کے 22 ارکان شامل ہیں، جن کی پاکستان کے ذریعے وطن واپسی کے انتظامات جاری ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی باہمی رابطوں، قریبی مشاورت کے تسلسل اور قریبی تعلقات کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم
25 August 2026
رسائیِ مالیات اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس: ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ای فنانسنگ کا جائزہ
25 August 2026
عمران خان کی بہن کی درخواست مسترد: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی تاریخ بتا دی
25 August 2026
وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
25 August 2026
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ
25 August 2026
شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
25 August 2026
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
25 August 2026
محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
25 August 2026