LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے گا: علی پرویز ملک کینیڈا کا ایران امریکا مفاہمت میں پاکستان کے تعمیری کردار کا اعتراف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال محسن نقوی کا جلوسوں، مجالس کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا حکم چین کی جانب سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی مکمل حمایت کا اعلان ایران کا جوہری پروگرام فی الحال موجودہ حالت میں برقرار رہے گا، ٹرمپ ایران امریکا امن معاہدے پر دستخط کی ویڈیو جاری ٹرمپ اور پزشکیان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے: وزیراعظم کی توثیق فلسطین کی مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی غیر قانونی بستیوں کی توسیع کی شدید مذمت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو قاتل کہہ دیا امریکا۔ایران مفاہمتی یادداشت کی دستخطی تقریب، پاکستانی وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا ایران معاہدہ جوہری ہتھیاروں کے خلاف مضبوط دیوار ثابت ہوگا: ٹرمپ امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی وائٹ ہاؤس میں یو ایف سی ایونٹ پر مبینہ حملے کی سازش ناکام، 5 مشتبہ افراد گرفتار امریکی محکمۂ جنگ نے انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام دوبارہ پیسیفک کمانڈ رکھ دیا

ٹرمپ اور پزشکیان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے: وزیراعظم کی توثیق

Web Desk

18 June 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی اہم ترین سفارتی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط ہو گئے ہیں، جسے ‘اسلام آباد ایم او یو’ کا نام دیا گیا ہے اور یہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔ وزیراعظم کے مطابق اس تاریخی معاہدے کے تحت امریکہ ایران کی بحری ناکہ بندی فوری طور پر ختم کرے گا جبکہ ایران بھی بین الاقوامی بحری تجارت کے لیے آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل طور پر کھول دے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس اہم ترین عالمی معاہدے میں پاکستان نے ثالث کا کلیدی کردار ادا کیا ہے اور بطور ثالث انہوں نے خود اس معاہدے کی باقاعدہ توثیق کی ہے، جبکہ سوئٹزرلینڈ میں کل 19 جون کو ایک تاریخی دستخطی تقریب منعقد ہو گی جس کے ساتھ ہی تکنیکی سطح کے باقاعدہ مذاکرات کا آغاز بھی ہو جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس تزویراتی پیش رفت پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی مدبرانہ قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد معاہدہ خطے میں امن اور مشترکہ خوشحالی کی نئی بنیاد بنے گا۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کی شاندار سفارت کاری نے خطے کو ایک بہت بڑے اور ممکنہ تباہ کن فوجی تصادم سے بچا لیا ہے، انہوں نے اس دوران امریکی مذاکراتی ٹیم کی انتھک خدمات کو بھی سراہا۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں خاص طور پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت، بے لوث خدمات اور فیصلہ کن تزویراتی کردار کے باعث ہی یہ تاریخی سفارتی پیش رفت ممکن ہو سکی ہے۔