بلوچستان گرینڈ الائنس کا مطالبات کے حق میں اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان
Web Desk
17 June 2026
بلوچستان گرینڈ الائنس نے اپنے جائز حقوق اور مطالبات کے حق میں بلوچستان اسمبلی کے باہر غیر معینہ مدت کے لیے باقاعدہ دھرنا دینے کا بڑا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سیاسی و عوامی درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کا اہم بجٹ اجلاس آج سہ پہر باقاعدہ منعقد ہونے جا رہا ہے، جس میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔ صدر بلوچستان گرینڈ الائنس قدوس کاکڑ کے مطابق، صوبے کی تاریخ کے اس اہم ترین بجٹ اجلاس کے موقع پر اپنی احتجاجی تحریک کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جس کے تحت بلوچستان بھر سے تمام سرکاری ملازمین، پینشنرز اور الائنس کے ہمدرد آج دوپہر 12 بجے کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں جمع ہونا شروع ہوں گے۔
قدوس کاکڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ آج صوبہ بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور تاریخی عوامی اجتماع کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ اور مظاہرین پر واضح کیا کہ ہمارا یہ احتجاج اور دھرنا ملکی آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے مکمل طور پر پرامن ہوگا، تاہم ہم اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ہر صورت میں اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گے اور جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، یہ احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو ’بیمار ذہنیت‘ کا حامل قرار دے دیا
12 July 2026
کراچی میں بینکوں سے ریکی کرکے شہریوں کو لٹوانے والا بزرگ ملزم گرفتار
12 July 2026
مزدوروں کے قاتل رعایت کے مستحق نہیں، سخت کارروائی ہوگی: وزیراعلیٰ بلوچستان
12 July 2026
بلوچستان میں مسلح افراد کی فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور جاں بحق
12 July 2026
سابق امیر کا انتقال، وزیر اعظم شہباز شریف آج قطر جائیں گے
12 July 2026
ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
12 July 2026
شاہین آفریدی کا لنکا پریمئر لیگ کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا
12 July 2026
فیصل آباد جڑانوالہ روڈ پر فیکٹری کی چھت گرنے سے 18 سالہ مزدور جاں بحق
12 July 2026