LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
الاسکا میں ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی ایک اور نشست چھین لی، میری پیلٹولا کامیاب پاکستان اور چین کا قانون نافذ کرنے والے اداروں میں معاونت بڑھانے پر اتفاق بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں: اسحاق ڈار ایرانی فوج کی کویت میں امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام پر ڈرون حملوں کی تصدیق امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ڈرٹی بم حملے کی اطلاعات مسترد کر دیں اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی بچوں کے استحصال میں ملوث افراد کیلئے نیا ایکٹ لائیں گے: مریم نواز سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا

ایران پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا: ایرانی سفیر

Web Desk

15 June 2026

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس میں امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے تاریخی امن معاہدے، پاک۔ایران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایران اور امریکہ کے مابین امن معاہدے پر ایرانی قیادت اور وہاں کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کا بھرپور خیرمقدم کیا۔ سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ خطے میں دیرپا امن، استحکام اور باہمی اعتماد کے فروغ کی جانب ایک مثبت اور انتہائی حوصلہ افزا قدم ہے، جو علاقائی کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

ملاقات کے دوران ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے دونوں ممالک کے مابین جنگ بندی اور اس عظیم امن معاہدے کے حصول کے لیے پاکستان کی پارلیمنٹ، حکومت، سفارتی برادری اور سول و عسکری قیادت کی مخلصانہ کوششوں اور کامیاب ترین سفارتکاری کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ ایرانی سفیر نے واضح کیا کہ ایران کی حکومت اور عوام، اس کٹھن مرحلے پر پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت اور یہاں کے عوام کی جانب سے ادا کیے گئے مخلصانہ اور برادرانہ کردار کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے یاد رکھیں گے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک۔ایران دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون بڑھانے اور پارلیمانی روابط کو وسعت دینے پر مکمل اتفاق کیا، جس کے بعد ایرانی سفیر نے اپنے وفد کے ہمراہ قومی اسمبلی کے جاری اجلاس کی کارروائی کا آنکھوں دیکھا حال بھی دیکھا۔