دھمکیوں، دباؤ اور منفی پروپیگنڈے سے نہیں ڈریں گے، مومنہ اقبال
Web Desk
13 June 2026
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی دباؤ، دھمکی یا منفی پروپیگنڈے کے آگے نہیں جھکیں گی اور اپنے مؤقف پر ثابت قدم رہیں گی۔
مومنہ اقبال نے انسٹاگرام پر اپنی بہن رمشا اقبال کی میڈیا سے گفتگو شیئر کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ اب وہ صرف اپنے ذاتی معاملے کے لیے نہیں بلکہ ہر اس شخص کے لیے آواز اٹھا رہی ہیں جو ایسے حالات کا سامنا کرتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان پر مختلف طریقوں سے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔ ان کے مطابق ان کے ساتھ پیش آنے والا معاملہ انتہائی تکلیف دہ ہے، لیکن وہ خاموش نہیں ہوں گی۔
انہوں نے بغیر کسی کا نام لیے الزام عائد کیا کہ حقیقت کا سامنا کرنے کے بجائے مالی وسائل کے ذریعے منفی مہمات چلائی جا رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر جھوٹا بیانیہ تشکیل دیا جا رہا ہے تاکہ اصل معاملے کو متاثر کیا جا سکے۔
دوسری جانب رمشا اقبال نے بھی میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ انہیں اور ان کی بہن کو مسلسل دھمکیاں اور خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس معاملے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، جبکہ اداکارہ مومنہ اقبال حالیہ شادی کی خبروں کے بعد بھی مسلسل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایران سے معاہدہ کل دستخط کے لیے تیار ہے، آبنائے ہرمز سب کے لیے کھول دی جائے گی: ڈونلڈ ٹرمپ
13 June 2026
امریکا کے ساتھ معاہدے پر اتوار کو دستخط نہیں ہوں گے، ایران
13 June 2026
بجٹ میں نئے ٹیکس اقدامات، متعدد روزمرہ اشیاء مہنگی ہونے کا امکان
13 June 2026
صورتحال اچھی نہیں، امتحان سے گزر رہے ہیں: وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور
13 June 2026
صرف اپنے لیے کھیلنے والوں کی قومی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں، محسن نقوی کا دوٹوک مؤقف
13 June 2026
پارلیمنٹ پر فارم 47 کا سایہ، 17 سیٹوں والوں نے بجٹ پیش کیا، بانی پی ٹی آئی پر ظلم بند کریں؛ علی محمد خان
13 June 2026
سپریم کورٹ آف پاکستان کے لیے نئے وفاقی بجٹ میں ساڑھے 7 ارب روپے کے قریب رقم مختص
13 June 2026
رجب بٹ کو شکریہ کہنے پر عاصم اظہر کو شدید تنقید کا سامنا، عاصم اظہر کا رددعمل
13 June 2026