صورتحال اچھی نہیں، امتحان سے گزر رہے ہیں: وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور
Web Desk
13 June 2026
مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ وہ یہ ہرگز نہیں کہیں گے کہ اس وقت آزاد کشمیر کی صورتحال بہتر ہے، بلکہ ریاست اس وقت ایک مشکل اور امتحانی دور سے گزر رہی ہے۔
مظفرآباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب مذاکرات کی میز پر بیٹھا گیا تو اس دوران افسوسناک طور پر چودہ قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں، اور ان حالات کا درد آج بھی موجود ہے۔ ان کے مطابق انسانی جانوں کی کوئی قیمت نہیں ہو سکتی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بدقسمتی سے مفاہمتی عمل کے دوران حکومت آزاد کشمیر کے کردار کو شامل کرنے سے انکار کیا گیا، اور متعلقہ فریقین نے واضح مؤقف اختیار کیا کہ وہ آزاد کشمیر حکومت کے بجائے براہ راست وفاق سے بات کریں گے۔
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ آج جو بھی تنقید کی جا رہی ہے وہ زیادہ تر ریاستی حکومت پر کی جا رہی ہے، حالانکہ بعض معاملات میں فیصلے وفاقی سطح پر بھی کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی رہنما کی جانب سے بھی یہ مؤقف سامنے آیا کہ جو وعدے حکومت آزاد کشمیر سے کیے گئے تھے وہ پورے کیے جا چکے ہیں، جبکہ باقی معاملات وفاق کی سطح پر زیر غور آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ریاستی رٹ کو ہر صورت قائم کرے گی اور تمام فریقین کو مذاکرات کی طرف واپس لایا جائے گا۔ ان کے مطابق جو لوگ کسی تحریک یا تاریخ کا حصہ بنتے ہیں وہ اکثر گمراہ کن معلومات کا شکار ہوتے ہیں اور انہیں غیر حقیقی توقعات دکھائی جاتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
الاسکا میں ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی ایک اور نشست چھین لی، میری پیلٹولا کامیاب
18 November 2026
پاکستان اور چین کا قانون نافذ کرنے والے اداروں میں معاونت بڑھانے پر اتفاق
18 November 2026
بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں: اسحاق ڈار
18 November 2026
ایرانی فوج کی کویت میں امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام پر ڈرون حملوں کی تصدیق
18 November 2026
امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ڈرٹی بم حملے کی اطلاعات مسترد کر دیں
18 November 2026
اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
18 November 2026
بچوں کے استحصال میں ملوث افراد کیلئے نیا ایکٹ لائیں گے: مریم نواز
18 November 2026
سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل
18 November 2026