معاشی وسائل صوبوں کا حق، این ایف سی میں بلوچستان کا حصہ سو فیصد بڑھا دیا: وزیراعظم
Web Desk
13 June 2026
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کو معاشی و سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر آنے کی باقاعدہ دعوت دیتے ہوئے ‘میثاقِ معیشت’ اور ‘میثاقِ جمہوریت’ پر مشترکہ دستخط کرنے کی پیشکش کی ہے۔ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے اپنے تفصیلی خطاب میں انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ ملک کو مستحکم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اپوزیشن اراکین ہمارے بھائی ہیں اور ان سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔
سیاسی ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے وزیراعظم نے ایوان میں مفاہمت کا ہاتھ بڑھایا وزیراعظم کا کہنا تھا کہ: “میں نے پہلے بھی کئی بار کہا اور آج بھی کہتا ہوں کہ ابھی دیر نہیں ہوئی، آئیں مل کر میثاقِ معیشت اور میثاقِ جمہوریت کی طرف بڑھیں، میں اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کے لیے ہر وقت تیار ہوں”۔انہوں نے اپوزیشن اتحاد کے رہنما محمود خان اچکزئی کی حالیہ تقریر کا خصوصی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اچکزئی صاحب کے نکات کو بہت غور سے سنا ہے، تاہم وہ اس کا تفصیلی یا جذباتی جواب دینے کے بجائے مناسب موقع پر اپنا سنجیدہ مؤقف پیش کریں گے۔
صوبائی حقوق اور معاشی وسائل کی تقسیم پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے وفاق کی پالیسی واضح کی انہوں نے بتایا کہ نئے بجٹ میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کا مالیاتی کوٹہ 100 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔ یہ وہاں کے غیور عوام پر کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا آئینی حق ہے۔ اس معاشی ریلیف کے لیے تمام صوبوں بالخصوص پنجاب نے اپنے حصے کی سب سے بڑی قربانی دی۔بلوچستان کے کسانوں کو توانائی کے بحران سے بچانے کے لیے اربوں روپے مالیت کے سولر پینلز دیے گئے ہیں، جبکہ گوادر سے چمن تک انٹر-صوبائی شاہراہ کی تعمیر پر 300 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے۔
“قومی سلامتی کے حساس ترین معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان کو بتایا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سرحد پار بیٹھے عناصر کی جانب سے پاکستان میں سرگرم ‘خوارجیوں’ کو جدید ترین تکنیکی مدد (Technical Support) اور فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کیا جا سکے” چند روز قبل ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ شہدا اپنی جانیں دے کر قوم کے کروڑوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچاتے ہیں۔ اگر ہم نے دہشت گردی کے خلاف غفلت دکھائی یا مل کر شہدا کا احترام نہ کیا تو قوم اور تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری
18 November 2026
الاسکا میں ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی ایک اور نشست چھین لی، میری پیلٹولا کامیاب
18 November 2026
پاکستان اور چین کا قانون نافذ کرنے والے اداروں میں معاونت بڑھانے پر اتفاق
18 November 2026
بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں: اسحاق ڈار
18 November 2026
ایرانی فوج کی کویت میں امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام پر ڈرون حملوں کی تصدیق
18 November 2026
امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ڈرٹی بم حملے کی اطلاعات مسترد کر دیں
18 November 2026
اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
18 November 2026
بچوں کے استحصال میں ملوث افراد کیلئے نیا ایکٹ لائیں گے: مریم نواز
18 November 2026