خیبر پختونخوا ہاؤس میں ہنگامی اجلاس، صوبائی حقوق کے تحفظ کیلئے حکمتِ عملی
Web Desk
13 June 2026
اسلام آباد: خیبرپختونخوا کی حکمران جماعت کا ایک انتہائی اہم اور ہنگامی پارلیمانی پارٹی اجلاس پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت رات گئے تک جاری رہا۔ اجلاس میں صوبے کے آئینی، سیاسی اور مالیاتی حقوق کے تحفظ کے لیے وفاقی حکومت کے خلاف ہر محاذ پر آخری حد تک جانے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں وفاق کے معاشی اقدامات کا قانونی مقابلہ کرنے کے لیے ایک ہائی پاور کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے پارلیمانی پارٹی نے بجٹ سے متعلق تمام آئینی و شرعی باریکیوں کے جائزے کے لیے ماہرینِ قانون پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر وفاقی انتظامیہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی، تو یہ قانونی ٹیم صوبائی بجٹ اور وفاق کے اقدامات کے خلاف تمام ممکنہ قانونی راستوں اور عدالتی چارہ جوئی کا لائحہ عمل تیار کرے گی۔ اجلاس میں واشگاف الفاظ میں مؤقف اپنایا گیا کہ خیبرپختونخوا کے ترقیاتی فنڈز میں کسی بھی قسم کی وفاقی کٹوتی بانی پی ٹی آئی کی براہِ راست مشاورت اور منظوری کے بغیر کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبے کے آئندہ مالی سال کے بجٹ اور معاشی اہداف کے حوالے سے ایک بڑے انتظامی فیصلے کا اعلان کیا: “وزیراعظم اور وفاق کے معاشی دباؤ کے متبادل کے طور پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ سال 27-2026ء خیبرپختونخوا میں امن، ترقی اور عوامی خوشحالی کا سال ہوگا۔ تمام تر بیرونی و وفاقی رکاوٹوں کے باوجود صوبے کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جائے گا۔ انہوں نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی مخدوش ترقیاتی ضروریات اور عوامی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے نئے مالی سال کے بجٹ کو ‘سرپلس بجٹ’ (بچت کا بجٹ) نہیں رکھا جائے گا، بلکہ ضرورت پڑنے پر خسارے کا بجٹ پیش کر کے عوام پر پیسہ لگایا جائے گا”۔
متعلقہ عنوانات
پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری
26 August 2026
ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے
26 August 2026
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال
26 August 2026
اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات
26 August 2026
پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت
26 August 2026
پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری
26 August 2026
فورسز نے خاران میں دہشت گردوں کی جانب سے ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنا دی
26 August 2026
سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور
26 August 2026