LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پارٹی کیخلاف ہتک آمیز بیانات، مرکزی مسلم لیگ کا عظمیٰ بخاری کو ہرجانے کا نوٹس مریم نواز نے سی ایم سولر پینل سکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے: اسحاق ڈار نظام کی اصلاح اور قومی فیصلوں کا اختیار عوام کا ہے: طارق فضل چوہدری سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں: خالد مقبول صدیقی حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات راولاکوٹ: مسلح حملے میں شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز کی نمازِ جنازہ ادا معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ثانیہ عاشق کا آٹزم سکول گوجرانوالہ کا دورہ میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے: شیخ رشید خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک حوثی ملیشیا کا ریاض پر میزائل حملہ، سعودی اتحاد نے نقصان کی تصدیق کردی

حسن خیل میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکار مادرِ وطن پر قربان

Web Desk

10 June 2026

خیبر پختونخوا: خیبر پختونخوا کے علاقے حسن خیل میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی جانب سے فیڈرل کانسٹیبلری (FC) کی پوسٹ پر کیا گیا بزدلانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کی بھرپور اور فوری جوابی کارروائی میں 8 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل کر دیے گئے، جبکہ فرنٹ ائیر کانسٹیبلری کے 6 بہادر جوان دلیری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر قربان ہو گئے۔ شہید ہونے والے اہلکاروں میں نائیک عامر، لانس نائیک محمد یوسف، لانس نائیک محمد ریاض، سپاہی اجمیر، سپاہی احسان اور سپاہی ریاض شامل ہیں۔

شہدائے وطن کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی، جس میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ مملکت طلال چوہدری اور اعلیٰ سویلین و پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہداء کے لواحقین سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بہادر سپوتوں کی یہ عظیم قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور قوم ان کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ وزیرِ مملکت طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے اس ناسور کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد اور یکسو ہے۔

ذرائع اور دفاعی ماہرین کے مطابق، یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ یہ واقعہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور دیگر برانڈڈ تنظیموں کے محفوظ ٹھکانے اور سہولت کار اب بھی افغانستان میں موجود ہیں، جس کی طرف اسلام آباد متعدد بار افغان حکام کو متوجہ کر چکا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے اس حملے کو جرات سے ناکام بنا کر واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان اپنی بقا کی جنگ میں پرعزم ہے اور “آپریشن غضب للحق” سرحد پار موجود آخری دہشتگرد کے خاتمے تک پوری قوت سے جاری رہے گا۔