گلگت بلتستان الیکشن: 15 نشستیں جیت چکے ، عوام کا فیصلہ مانا جائے، بیرسٹر گوہر
Web Desk
9 June 2026
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں عوام نے جس جماعت کو مینڈیٹ دیا ہے، حکومت سازی کا حق بھی اسی جماعت کو ملنا چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کے 22 امیدوار میدان میں تھے اور جماعت نے مجموعی طور پر 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کئی حلقوں میں واضح برتری کے باوجود نتائج کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار کی شراکت پر یقین نہیں رکھتی اور جن جماعتوں پر وفاق میں مینڈیٹ چھیننے کا الزام ہے، ان کے ساتھ حکومت بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ جمہوریت کی بنیادی اکائی ہے اور عوامی فیصلے کا احترام ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے سمیت تمام تنازعات کا حل افہام و تفہیم اور پرامن طریقوں سے نکالا جانا چاہیے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، تاہم تشدد اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی صورت حمایت نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کے حقوق کے لیے دی گئی احتجاجی کال کی حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صوبے کو قومی مالیاتی کمیشن کے تحت اس کا جائز حصہ فراہم کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو ہمیشہ سراہا ہے، تاہم کسی کو بھی سیاسی مقاصد کے لیے فوج کا نام استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم
26 August 2026
قومی ویمنز ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی
26 August 2026
پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال
26 August 2026
پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری
26 August 2026
ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے
26 August 2026
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال
26 August 2026
اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات
26 August 2026
پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت
26 August 2026