فاطمہ ثناء نے ٹی20 کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا، تیز ترین نصف سنچری
Web Desk
15 May 2026
فاطمہ ثناء نے ٹی20 فارمیٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے 15 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کر کے تاریخ رقم کی، جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کی صوفی ڈیوائن کے پاس تھا جنہوں نے 18 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔
تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں زمبابوے کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے فاطمہ ثناء نے 19 گیندوں پر 62 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے، جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم کو 133 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ مکمل کیا۔
زمبابوے کی ٹیم 224 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18 اوورز میں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے سائرہ جبین نے 50 رنز ناٹ آؤٹ اور عائشہ ظفر نے 45 رنز بنائے جبکہ زمبابوے کی مابھیرو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے
24 August 2026
ڈربی نائٹ کلب واقعہ، برائیڈن کارس کے پولیس کی حراست میں رہنے کا انکشاف
24 August 2026
صدر مملکت سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات، عوامی محبت و تعاون پر اظہار تشکر
24 August 2026
اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
24 August 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے
24 August 2026
آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی دستبرداری مکمل، کل پولنگ ہوگی
24 August 2026
ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول اور میزبانی کی باضابطہ منظوری
24 August 2026
حکمران آئین پر عمل نہیں کرتے تو ان کی کوتاہی ہے: مولانا فضل الرحمان
24 August 2026