LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید، 7 زخمی ترکیہ کے ساتھ جنگ کی کوششیں، اسرائیلی اخبار کی نیتن یاہو پر تنقید چین کے 2 بحری جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی علاقے میں داخل ہو گئے ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران ایران کیخلاف امریکی جنگ کے اخراجات یومیہ 5 ارب ڈالر تک جا پہنچے ایران آئندہ 50 برسوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے، جنرل ابن الرضا دفاعی صنعت جدید ہتھیاروں کے نظام اور فوجی سازوسامان تیار کر رہی ہے، ایرانی وزارت دفاع امریکا کا ایران پر نیا معاشی دباؤ فوجی محاذ پر ناکامی کا بالواسطہ اعتراف ہے، پاسداران انقلاب ’’منجمد خارجہ پالیسی، منجمد معیشت کو جنم دیتی ہے‘‘، ایرانی سپیکر کا امریکی پالیسی پر طنزیہ وار صدر مملکت سے سعودی سفیر کی الوداعی ملاقات، عوامی محبت و تعاون پر اظہار تشکر

پاکستان ویمن نے زمبابوے ویمن کو ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ شکست دیدی

Web Desk

15 May 2026

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم کو 133 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم 224 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18 اوورز میں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

زمبابوے کی جانب سے کیلس نے 32 اور زیمونو نے 18 رنز بنائے۔ پاکستان کی سعدیہ اقبال نے 3 وکٹیں جبکہ نشرہ سندھو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ طوبیٰ حسن، رامین شمیم اور فاطمہ ثناء نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان ویمن ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز اسکور کیے تھے۔

قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 15 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور ٹی20 فارمیٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔