جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی سفاکیت جاری، مزید 2 فلسطینی شہید
Web Desk
13 May 2026
بین الاقوامی سطح پر جنگ بندی کے مطالبات اور کوششوں کے باوجود اسرائیلی فوج کی سفاکانہ کارروائیاں تھم نہ سکیں، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ اور مغربی کنارے میں مزید 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔ نصیرات کیمپ میں اسرائیلی ڈرون نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا، جبکہ دوسری جانب جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اسرائیل کی اس جارحیت کے جواب میں حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی ٹھکانوں پر 25 حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حزب اللہ کے مطابق العباد کے مقام پر اسرائیلی ڈرون جیمنگ سسٹم، فوجی گاڑیاں اور جدید مرکاوا ٹینک تباہ کر دیے گئے، جبکہ ہولا اور البیاضہ میں گھروں کے اندر چھپے اسرائیلی اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم
30 August 2026
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
30 August 2026
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
30 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
30 August 2026
چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی
30 August 2026
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ
30 August 2026