LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد وصول نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے کراچی: میمن گوٹھ سے 3 سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو

قطری و سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو

Web Desk

13 May 2026

قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دوطرفہ برادرانہ تعلقات سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا۔ قطری وزارت خارجہ کے مطابق، اس گفتگو کا بنیادی محور امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی سے متعلق ہونے والی پیشرفت اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کی خاطر تمام فریقین کو جاری ثالثی کوششوں کا مثبت جواب دینا چاہیے۔ شیخ محمد بن عبدالرحمان نے واضح کیا کہ بحران کے مستقل حل کے لیے مذاکرات اور پرامن ذرائع ناگزیر ہیں تاکہ مستقبل میں دوبارہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو اور ایک پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کی جا سکے۔