LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی این ڈی ایم اے کا دریاؤں میں طغیانی اور مقامی سیلاب کا الرٹ جاری امریکہ میں شدید بارشوں کی تباہ کاری، نیو جرسی میں ہول سیل اسٹور کی چھت گر گئی، نیویارک سمیت کئی علاقوں میں طوفانی سیلاب کی وارننگ

تامل ناڈومیں شراب کی 700سے زائد دکانیں بندکردی جائیں، نئے وزیراعلیٰ وجے جوزف کا اہم فیصلہ

Web Desk

12 May 2026

جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو کے نئے وزیراعلیٰ اور سابق فلمی سپر اسٹار جوزف وجے نے اقتدار سنبھالتے ہی ریاست بھر میں شراب کی 700 سے زائد سرکاری دکانیں بند کرنے کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ وجے نے مندروں، اسکولز اور بس اسٹینڈز کے 500 میٹر کے دائرے میں قائم 717 شراب کی دکانیں بند کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

یہ دکانیں تامل ناڈو اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن کے تحت چلائی جاتی تھیں۔ حکام کو دو ہفتوں کے اندر ان دکانوں کو مکمل طور پر بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وجے کے اس اقدام کو ریاست میں شراب نوشی کم کرنے اور سماجی مسائل پر قابو پانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

حالیہ ریاستی انتخابات میں وجے کی جماعت ٹی وی کے نے 234 رکنی اسمبلی میں 108 نشستیں حاصل کیں اور اتحادی جماعتوں کی حمایت سے اکثریت حاصل کرکے حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی۔