LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی این ڈی ایم اے کا دریاؤں میں طغیانی اور مقامی سیلاب کا الرٹ جاری امریکہ میں شدید بارشوں کی تباہ کاری، نیو جرسی میں ہول سیل اسٹور کی چھت گر گئی، نیویارک سمیت کئی علاقوں میں طوفانی سیلاب کی وارننگ

دشمن کے خلاف سخت موقف اپنایا جائے، ایرانی سپریم لیڈر کی مسلح افواج کو نئی ہدایات

Web Desk

10 May 2026

ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ایرانی مسلح افواج کی متحدہ کمانڈ کے سربراہ علی عبداللہی نے ملاقات کی۔ملاقات میں سپریم لیڈر نے فوجی کارروائیاں جاری رکھنے اور دشمنوں کے خلاف سخت مؤقف اپنانے کے لیے نئی ہدایات جاری کیں۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر علی عبداللہی نے ملاقات کے دوران سپریم لیڈر کو مسلح افواج کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی تاہم  رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ ملاقات کب ہوئی۔

علی عبداللہی نے کہا کہ مسلح افواج امریکی اور صہیونی دشمنوں کی کسی بھی کارروائی کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر دشمن کی جانب سے کوئی غلطی کی گئی تو ایران کا جواب فوری، سخت اور فیصلہ کن ہوگا۔