نئی دہلی میں دہشت گردحملوں کا خطرہ، الرٹ کے بعدسیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے
Web Desk
10 May 2026
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں خفیہ ایجنسیوں کے الرٹ کے بعد سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دیے گئے ہیں۔ بتایاگیا کہ دہشت گرد تنظیمیں دہلی میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر سکتی ہیں، جس کے پیش نظر بی جے پی کے مرکزی دفتر سمیت کئی اہم سرکاری عمارتوں کی حفاظت بڑھا دی گئی ہے۔ سیکورٹی ایجنسیوں نے خاص طور پر دین دیال اپادھیائے مارگ پر واقع دفاتر اور حساس مقامات کو نشانے پر ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔
بھارتی میڈیاکا سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے کہناہےکہ دہشت گرد خودکش حملے، کار بم، اندھا دھند فائرنگ اور آئی ای ڈی دھماکوں جیسے طریقے استعمال کر سکتے ہیں۔ اطلاعات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حملہ آور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہیں۔ اسی خطرے کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس، نیم فوجی دستوں اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ڈی یو مارگ پر خصوصی نگرانی رکھی جا رہی ہے، کیونکہ یہاں کئی سیاسی پارٹیوں اور میڈیا اداروں کے دفاتر موجود ہیں۔ علاقے میں داخل ہونے اور باہر نکلنے والے تمام راستوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔ گاڑیوں کی تلاشی، شناختی دستاویزات کی جانچ اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
دہلی پولیس نے شہر کے حساس علاقوں میں گشت بڑھا دیا ہے۔ اہم سرکاری عمارتوں، عوامی مقامات، میٹرو اسٹیشنوں، بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر اضافی فورس تعینات کی گئی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ، ڈاگ اسکواڈ اور اسپیشل سیل کی ٹیمیں بھی متحرک کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔خفیہ الرٹ کے بعد دہلی میں سیاسی اور انتظامی حلقوں میں خاص طور سے تشویش پائی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم
7 July 2026
چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت
7 July 2026
کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار
7 July 2026
حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن
7 July 2026
ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم
7 July 2026
معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ
7 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار
7 July 2026
نیٹو سمٹ سے پہلے روس کے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملے، 24 افراد ہلاک
7 July 2026