برطانیہ بلدیاتی انتخابات: ریفارم یوکے 1400 سے زائد سیٹیوں کے ساتھ پہلے نمبر پر
Web Desk
9 May 2026
برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت لیبر پارٹی کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ریفارم یوکے نے غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 1400 سے زائد نشستیں اپنے نام کر لیں۔ انتخابی نتائج کے مطابق ریفارم یوکے پہلے نمبر پر رہی جبکہ لیبر پارٹی انگلینڈ میں 868 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
رپورٹس کے مطابق شمالی انگلینڈ میں ریفارم یوکے نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، ہارٹل پول میں پارٹی نے تمام 12 نشستیں جیت لیں جبکہ ہیلٹن میں بھی ریفارم یوکے نے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ دوسری جانب ویگن میں لیبر پارٹی کو 20 نشستوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابی نتائج کے بعد وزیر اعظم Keir Starmer کی قیادت پر سوالات مزید شدت اختیار کر گئے ہیں، جبکہ Jonathan Brash نے کیئر سٹارمر سے استعفے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔
ادھر سٹاک پورٹ کونسل پر Liberal Democrats نے اپنا کنٹرول برقرار رکھا ہے، جسے پارٹی کیلئے اہم سیاسی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کی اردن میں فوجی اڈے پر کارروائی کے جواب میں ایران پر شدید حملوں کی دھمکی
31 August 2026
امریکا کو خطے میں محاصرے میں لیا جانا چاہئے: نائب سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
31 August 2026
خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی پالیسی ناکام ہو چکی: انور قرقاش
31 August 2026
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ مسترد کردیا
31 August 2026
اسرائیل اور یونان کے درمیان 3.5 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے
31 August 2026
سندھ طاس معاہدہ, پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم
31 August 2026
عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے
31 August 2026
نیدرلینڈز میں سالانہ ریڈ ہیڈ فیسٹیول، دنیا بھر سے سرخ بالوں والے افراد کی شرکت
31 August 2026