LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی

مغربی بنگال میں انتخابی نتائج کے بعد پرتشدد واقعات، 4افرادہلاک

Web Desk

8 May 2026

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں حالیہ اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کےبعدمختلف علاقوں میں تشدد کے واقعات اب تک چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ریاستی پولیس کے مطابق دارالحکومت کولکتہ سمیت مختلف اضلاع میں مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان جھڑپیں انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد شروع ہو گئی تھیں۔
ہلاک ہونے والوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک اہم رہنما سویندو ادھیکاری کے قریبی ساتھی چندر ناتھ رتھ بھی شامل ہیں۔ وہ ادھیکاری کے ذاتی معاون تھے اور ادھیکاری کو بی جے پی کی کامیابی کے بعد ریاست کا ممکنہ نیا وزیرِ اعلیٰ تصور کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چندر ناتھ رتھ بدھ کی رات اپنے گھر جا رہے تھے جب نامعلوم افراد نے انھیں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم اب تک کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔
ریاستی پولیس کے مطابق پیر کو انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد سے اب تک تشدد اور دھمکی آمیز واقعات کے سلسلے میں 400 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ ان واقعات میں ان کے دو کارکن ہلاک ہوئے جبکہ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بھی دو کارکنوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
بی جے پی نے مغربی بنگال میں ایک تاریخی کامیابی حاصل کی۔ پہلی مرتبہ بی جے پی نے ریاست میں اقتدار حاصل کیا ہے، جس کے ساتھ ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس کی 15 سالہ حکومت کا خاتمہ ہو گیا۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی انتخابات میں صرف 81 نشستیں حاصل کر سکیں۔ انتخابی نتائج کے بعد ریاست میں کشیدگی پائی جا رہی ہے، خاص طور پر اس لیے کہ ترنمول کانگریس نے ووٹر فہرستوں کی نظرثانی کے عمل پر سوالات اٹھائے ہیں۔
ترنمول کانگریس کا الزام ہے کہ ووٹر فہرستوں کی تطہیر کے نام پر لاکھوں افراد کو ووٹنگ لسٹ سے خارج کیا گیا۔