معاملات سفارتی طریقے سے حل ہونے لگتے ہیں توامریکا فوجی مہم جوئی شروع کردیتاہے، ایرانی وزیرخارجہ
Web Desk
8 May 2026
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جب بھی سفارتی طریقے سے معاملات حل کی جانب بڑھتے ہیں تو عین اسی موقع پر امریکاایک خطرناک فوجی مہم جوئی کا انتخاب کرتا ہے۔
سوشل میڈیاپربیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے استفسار کیا کہ کیا یہ محض دباؤ ڈالنے کی ایک بھونڈی حکمت عملی ہے؟ یا پھر کسی تخریب کار کی کارستانی، جو ایک بار پھر امریکی صدر کو ایک نئی دلدل میں دھکیل رہی ہے؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ وجوہات کچھ بھی ہوں، نتیجہ ہمیشہ ایک ہی رہتا ہے اور وہ یہ کہ ایرانی کبھی دباؤ کے آگے جھکتے نہیں ہیں۔
عباس عراقچی نے امریکی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی کی جانب سے ایران کے میزائل ذخائر سے متعلق اندازوں کو بھی غلط قرار دیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے میزائل کے ذخائر اور لانچرز کی صلاحیت 31 مارچ کے مقابلے میں 75 فیصد نہیں ہے، صحیح اعداد و شمار 120 فیصد ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان گذشتہ رات آبنائے ہرمز میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی ایک مختصر جھڑپ کے بعد سامنے آیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
برطانوی لوکل کونسل انتخابات میں حکمران جماعت کی بدترین کارکردگی، وزیراعظم کامستعفی ہونے سے انکار
8 May 2026
آسٹریلیا نے پاکستان میں دہشتگردی پر کالعدم بی ایل اے پرپابندی لگادی
8 May 2026
ناکہ بندی کے دوران 70سےزائد آئل ٹینکرزکوایرانی بندرگاہوں پرجانے روکاگیا، امریکی سینٹرل کمانڈ
8 May 2026
مغربی بنگال میں انتخابی نتائج کے بعد پرتشدد واقعات، 4افرادہلاک
8 May 2026
امریکی تجاویز پر ایرانی جواب کا انتظارہے، امیدہے مذاکراتی عمل آگے بڑھے گا، مارک روبیو
8 May 2026
سلیکٹ یو ایس اے انویسٹمنٹ سمٹ 2026؛ تاریخ کا سب سے بڑا پاکستانی وفد امریکہ پہنچ گیا
8 May 2026
پاکستانیوں کی یو اے ای سے بے دخلی کی خبریں من گھڑت ہیں؛ وزارتِ داخلہ کی وضاحت
8 May 2026
نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، وزیر اعظم کی شرکت
8 May 2026