امریکہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: ایران
Web Desk
8 May 2026
ایران کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز کی جانب بڑھنے والے ایک ایرانی آئل ٹینکر اور فجیرہ بندرگاہ کے قریب ایک اور بحری جہاز کو نشانہ بنا کر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ ترجمان کے مطابق، امریکہ نے خطے کے بعض ممالک کے تعاون سے جاسک، خمیر، سیریک اور جزیرہ قشم کے ساحلی علاقوں میں شہری آبادی پر بھی فضائی حملے کیے۔ جواب میں ایرانی فوج نے چابہار بندرگاہ کے جنوب اور آبنائے ہرمز کے مشرق میں موجود امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا، جس سے انہیں بھاری نقصان پہنچنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ایرانی قیادت نے خبردار کیا ہے کہ مستقبل میں ایسی کسی بھی کارروائی کا انتہائی سخت اور تباہ کن جواب دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق
7 July 2026
شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی
7 July 2026
وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم
7 July 2026
چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت
7 July 2026
کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار
7 July 2026
حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن
7 July 2026
ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم
7 July 2026
معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ
7 July 2026