امریکا نے مذاکرات کے دوران ہمیشہ پیٹھ میں چھراگھونپنے جیسے اقدامات کیے، ایرانی صدر
Web Desk
7 May 2026
ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگوہوئی۔ایرانی صدر نےامریکا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن نے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف جارحانہ اقدامات کرکے پیٹھ میں چھرا گھونپنے جیسا رویہ اختیار کیا۔
ایرانی صدارتی دفتر کے مطابق صدر پزشکیان نے میکرون کو بتایا کہ امریکی رویے نے سفارتکاری کے عمل کو مذاکرات سے ہٹا کر دھمکیوں، دباؤ اور پابندیوں کی طرف موڑ دیا ہے، جس کے باعث تہران اب واشنگٹن پر اعتماد نہیں کرسکتا۔
صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران نے امریکا کے ساتھ دو مرتبہ مذاکرات کیے، مگر دونوں مواقع پر بات چیت کے ساتھ ساتھ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں بھی جاری رہیں۔ ان کے مطابق ایسا طرزعمل دراصل پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔
ایرانی صدر نے واضح کیا کہ کسی بھی مؤثر مذاکرات کے لیے ضروری ہے کہ جنگ مکمل طور پر بند ہو اور ایران کو اس بات کی ضمانت دی جائے کہ مستقبل میں دوبارہ جارحانہ کارروائیاں نہیں ہوں گی۔
انہوں نے متحدہ عرب امارات پر حملوں کے الزامات کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران کوئی فوجی کارروائی کرتا ہے تو اس کی مسلح افواج کھل کر اس کا اعلان کرتی ہیں۔
آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران طویل عرصے سے اس اہم بحری گزرگاہ کی سلامتی کا محافظ رہا ہے، تاہم امریکی بحری ناکہ بندی اور دیگر اقدامات نے خطے کے استحکام کو متاثر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے سے متعلق کسی بھی مذاکرات کے لیے امریکا کی جانب سے عائد بحری ناکہ بندی ختم کرنا ضروری ہوگا۔
ایرانی صدارتی بیان کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے بھی جنگ بندی کے فریم ورک کی حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکا کی بحری ناکہ بندی اور لبنان پر اسرائیلی حملے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا قطری ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، امن کےلیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پراتفاق
7 May 2026
پروجیکٹ فریڈم کےلیے سعودی فضائی حدود نہ ملنے پر ٹرمپ آپریشن روکنے پرمجبورہوئے، امریکی اخبار
7 May 2026
اسحاق ڈاراورایرانی وزیرخارجہ کاٹیلی فونک رابطہ،کشیدگی ختم کرنے کےلیے بات چیت پر اتفاق
7 May 2026
ہمیں ایران کے ساتھ خراب معاہدے پر مجبورنہیں کیاجاسکتا، امریکی محکمہ خارجہ
7 May 2026
ایران کے خلاف جنگ، امریکی ایئرلائنزکے ایندھن اخراجات میں 56فیصداضافہ
7 May 2026
نہیں کہہ سکتاکہ بجلی سستی ہوگی یامہنگی؟ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
7 May 2026
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے طویل ملاقات
7 May 2026
بھارت کا دہشت گردی ڈرامہ ہمیشہ کیلئے دفن، پانچ گنا بڑے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی: پاک فوج
7 May 2026