LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران اورامریکا جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ گئے، امریکی میڈیا ایران نے معاہدہ قبول کرلیاتوجنگ ختم، آبنائے ہرمزکھل جائے گی ورنہ پہلے سے شدید بمباری ہوگی، ٹرمپ امید ہے کہ ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر سعودی عرب کا خطے میں فوجی کشیدگی پر اظہارِ تشویش، پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت ملک بھرکے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے دائرۂ اختیار پر اہم فیصلہ جاری نارووال میں بین الاقوامی پیس ڈائیلاگ: امن، مکالمہ اور ہم آہنگی کا عالمی پیغام صدر مملکت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ایران: شاپنگ سینٹر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، 8 افراد جاں بحق معاشی استحکام کیلئے کیپٹل مارکیٹ کا مضبوط ہونا ناگزیر ہے: وزیر خزانہ پنجاب کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہو چکا ہے: مریم نواز شریف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 3000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھارت کی شکست کا ایک سال مکمل، معرکہ حق کی مناسبت سے تقریب کا پرومو جاری بلوچستان: رکھنی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ

ایران اورامریکا جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ گئے، امریکی میڈیا

Web Desk

6 May 2026

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اور دونوں ممالک ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک صفحے پر مشتمل مجوزہ معاہدہ زیر غور ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع کے خاتمے کی بنیاد بن سکتا ہے۔ اس معاہدے میں کئی اہم نکات شامل کیے گئے ہیں جو خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم سمجھے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس سے عالمی تجارتی سرگرمیوں اور تیل کی ترسیل میں بہتری آنے کی توقع ہے۔

اسی طرح رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا ایران کے منجمد اثاثے جاری کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کر سکتا ہے، جو ایران کی معیشت کے لیے ایک بڑا ریلیف ہوگا۔

معاہدے کی دیگر اہم شقوں میں ایران کی جانب سے یورینیم افزودگی روکنے اور امریکا کی جانب سے اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو نہ صرف خطے میں کشیدگی کم ہوگی بلکہ عالمی توانائی مارکیٹ پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔