یو اے ای کی فجیرہ بندرگاہ پر ہیکر گروپ حندلہ نے سائبر آپریشن کیا، ایرانی میڈیا
Web Desk
4 May 2026
ایک ہیکنگ گروپ “حندلہ ہیک” کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی فوجی تنصیبات، خصوصاً فجیرہ بندرگاہ کو ایک مربوط اور مشترکہ سائبر اور میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
گروپ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نظام کو ابتدائی طور پر ہیکنگ کے ذریعے متاثر کیا گیا، جس کے بعد چند ہی منٹوں میں شدید میزائل حملے بھی کیے گئے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کارروائی میں سائبر حملوں اور میزائل جنگی حکمت عملی کو ایک ساتھ استعمال کیا گیا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس آپریشن سے متعلق اہم دستاویزات اور خفیہ معلومات جاری کی جائیں گی، جن میں ہزاروں خفیہ فائلیں شامل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو ایک “شیشے کے گھر” میں بیٹھنے کے مترادف صورتحال کا سامنا ہے اور اسے سخت نتائج کی وارننگ دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق
7 July 2026
شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی
7 July 2026
وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم
7 July 2026
چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت
7 July 2026
کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار
7 July 2026
حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن
7 July 2026
ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم
7 July 2026
معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ
7 July 2026