LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
موسم سرما میں تفریحی مقامات کی بکنگ کے نام پر آن لائن فراڈ، ابوظہبی پولیس نے خبردار کر دیا پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

ایرانی حملوں کا بھرپور جواب، میزائل اور ڈرون تباہ، اماراتی وزارتِ دفاع کا بیان جاری

Web Desk

4 May 2026

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ 4 مئی 2026 کو ملک کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے داغے گئے 12 بیلسٹک میزائل، 3 کروز میزائل اور 4 بغیر پائلٹ طیاروں کو کامیابی سے نشانہ بنا کر ناکام بنا دیا۔

وزارتِ دفاع کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں 3 افراد معمولی زخمی ہوئے، جبکہ دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑے جانی نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے جاری حملوں کے آغاز سے اب تک فضائی دفاعی نظام مجموعی طور پر 549 بیلسٹک میزائل، 29 کروز میزائل اور 2260 بغیر پائلٹ طیاروں کو تباہ کر چکا ہے۔

ان حملوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی مجموعی تعداد 227 ہو گئی ہے، جن میں مختلف ممالک کے شہری شامل ہیں۔ شہداء کی مجموعی تعداد 3 بتائی گئی ہے، جن میں ایک مراکشی شہری بھی شامل ہے جو مسلح افواج کے ساتھ منسلک تھا۔

مزید برآں شہری ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو چکی ہے، جن کا تعلق پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش، فلسطین، بھارت اور مصر سے بتایا گیا ہے۔

وزارتِ دفاع نے واضح کیا ہے کہ ملک کا دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ اور ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، اور ریاست کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

مزید برآں بھارتی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فجیرہ میں ہونے والے حملوں کے دوران 3 بھارتی شہری زخمی ہوئے ہیں۔ بھارتی مشن متعلقہ مقامی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ متاثرہ شہریوں کو فوری اور مناسب طبی سہولیات اور ہر ممکن معاونت فراہم کی جا سکے۔